خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 541
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۵۴۱ ۲۷/ دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطا۔سال جلسہ سالا نہ نہیں ہوا تھا اس واسطے میں مختصراً دو سالوں کی طرف اشارہ کرتا چلا جاؤں گا۔چنانچہ ان معلمین کے حلقہ احباب میں ۴۱۲۲ دوستوں کو امسال اور ۲۰۳۷ دوستوں کو سال گذشته مختلف کتب ان کی ضرورت کے مطابق پڑھنے کے لئے مہیا کی گئیں۔اس کے علاوہ دفتر وقف جدید سے مختلف اوقات کتب لے جانے والوں کی تعداد سال رواں میں ۱۱۰۴۷ اور سال گذشتہ میں ۲۳۲۰ تھی۔وقف جدید اپنی طرف سے بھی کچھ کتب اپنی ضرورت کے مطابق شائع کرتی رہتی ہے۔چنانچہ وقف جدید نے سال رواں میں ”ہماری تعلیم دس ہزار کی تعداد میں شائع کی۔۲- احمدیت کا پیغام پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کیا۔۳۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو میاں مبارک احمد صاحب نے لکھی ہے وہ دو ہزار کی تعداد میں شائع کی ہے۔اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کارنامے۔وصال حضرت ابن مریم علیہ السلام اور۔دو مسئلے زیر طبع ہیں۔آئندہ سال بھی معلمین وقف جدید کی نئی کلاس کو خاص توجہ دینی چاہئے۔نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ وقف کرنا چاہئے یا بڑی عمر کے ایسے دوست جن کو وقف جدید۔9966 معلم بننے کے اہل اور مناسب سمجھے ان کو اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنا چاہئے۔اس ایک سال کے عرصہ میں مشرقی پاکستان ہماری بدقسمتی سے اور ہمارے گناہوں کے نتیجہ میں ہم سے علیحدہ ہو گیا۔مشرقی پاکستان سے ۳۵ ہزار کی رقم بطور چندہ وقف جدید کو سالا نہ وصول ہوتی تھی۔موجودہ حالات میں وہ موصول نہیں ہو سکتی۔لیکن اس کے باوجود مغربی پاکستان کے احباب جماعت نے اپنی غیرت کا یہ ثبوت دیا کہ اگر چہ مشرقی پاکستان سے رقم نہیں ملی۔تاہم اس کمی کے باوجود کل بجٹ سے سات آٹھ ہزار رو پیز ائد وصول ہوا۔الحمد للہ علی ذالک اللہ تعالیٰ ان دوستوں کو احسن جزاء عطا فرمائے جنہوں نے وقف جدید کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔صدرانجمن احمد یہ صدر انجمن احمدیہ کی کارکرگی کی تفصیلی رپورٹ تو ہر سال مجلس شوریٰ میں پیش ہو جاتی ہے۔وہاں جماعت کے نمائندے آتے ہیں۔باتیں سنتے ہیں اور یہ نصیحت بھی وہاں پلے باندھتے