خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 540 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 540

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۵۴۰ ۲۷ / دسمبر ۱۹۷۲ء۔دوسرے روز کا خطار دوسری میری والدہ۔انہوں نے قیمت بہت رکھی ہے پتہ نہیں کیوں۔یہ کتب اور رسائل ہیں۔دوستوں کو ان کتب سے استفادہ کرنا چاہیے۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب اور آپ کے ارشادات قیامت تک کی نسل کے لئے ہیں۔اگر انہوں نے کامیابیاں حاصل کرنی ہیں اور کامیابیوں پر قائم رہنا ہے تو وہ ان سے بہر حال استغناءنہیں برت سکتے۔آپ کی کتب کے علاوہ جو باقی لڑ پچر ہے۔وہ تو گویا اسی چراغ سے اپنے گھر میں چھوٹے چھوٹے دیئے روشن کرنے کے مترادف ہے۔مثلاً آپ نے جو مضامین بیان فرمائے ہیں ان کو نئی کتابوں میں پھیلا دیا اور کچھ اپنی زندگی میں جو حالات دیکھے اُسی کے مطابق جو اسلام نے بیان کئے ہیں اُن کا اظہار ہوتا ہے پس چوہدری ظفر اللہ خان صاحب اور ہم سارے اسی طرح کے لکھنے والے ہیں۔اصل تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی ہیں۔کیونکہ اور کسی کو ہمارے محبوب ہمارے آقا ہمارے خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کہلوایا۔امت محمدیہ میں مہدی معہود کے سوا اور کسی کو یہ شرف حاصل نہیں ہوا۔پس جس شخص کی قدر حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے کی ، امت مسلمہ کی کوئی نسل اس کی خدمات کی قدر کرنے اور ان سے استفادہ کرنے سے بے نیاز نہیں رہ سکتی۔غرض یہ تو تھے اخبارات و رسائل اور کتب سلسلہ جو دوران سال شائع ہوئیں۔احباب جماعت کو ان کی اشاعت کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔اب میں جماعتی اداروں اور ان کی کارکردگی کو لیتا ہوں۔وقف جدید وقف جدید کے زیر انتظام مغربی پاکستان میں مختلف مراکز میں اس وقت ۶۴ معلمین جماعت کی تعلیم و تربیت کا کام کر رہے ہیں۔ان کا دائرہ کار کر دگی ۱۱۱۵ دیہات ہیں۔وہ یوں تو بہت سے کام کرتے ہیں لیکن ان میں سے نمایاں کام ایک تو بچوں کو قائدہ میسر نا القرآن پڑھانا ہے دوسرے قرآن کریم ناظرہ اور باترجمہ سکھانا ہے اور تیسرے نماز کا ترجمہ سکھانا ہے۔اس سلسلہ میں جماعت میں ہزاروں افراد ان سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔اس وقت جو فائدہ اٹھارہے ہیں ان میں ۱۲۷۲ بچے جو قاعدہ یسرنا القرآن پڑھ رہے ہیں۔۶۵۸ قرآن کریم با ترجمہ اور ۱۰۰۸ نماز باترجمہ سیکھ رہے ہیں جب کہ قرآن کریم ناظرہ پڑھنے والوں کی تعدا د ۷۵۴ ہے۔کیونکہ گذشتہ