خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 41
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ام ۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب آپ کے ماننے والوں میں سے اس سبق کو سب سے زیادہ سیکھنے والا اور یادر کھنے والا وجود جس نے مصائب اور ہموم و عموم کے اوقات میں اس سبق کو یاد رکھا اس مقام عبودیت کا عرفان رکھنے والا نازک ترین وقت میں اس کا اظہار کرنے والا وہی تھا جس نے اپنی زندگی کا ہرلمحہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان کیا۔میری مراد اس وجود سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وجود ہے۔جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا اور صحابہ کے دلوں کو اس صدمہ نے توڑ دیا وہ بالکل حواس باختہ ہو گئے یوں معلوم ہوتا تھا کہ گویا ان کی عقلیں ماری گئیں ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نے جو ان کے دلوں میں تھی ان کے ذہنوں کی جلاء پر پردہ ڈال دیا اور وہ اس صدمہ کو برداشت نہ کر سکے۔انہوں نے خیال کیا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا وجو د فوت ہو جائے۔تب خدا تعالیٰ کا بندہ یعنی حضرت ابو بکر کھڑا ہوا اور اس نے صحابہ کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا (صلى الله عليه وسلّم) فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ مَاتَ۔وَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ اللهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ۔(صحیح بخاری کتاب الجنائز) یعنی تم میں سے جو شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پرستش کرتا تھا اس کو سمجھ لینا چاہئے کہ آپ فوت ہو گئے ہیں لیکن تم میں سے وہ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے سبق کے مطابق اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا تھا اس کی توحید پر قائم رہنے والا اور اس سے تمام برکتیں حاصل کرنے والا تھا۔اُسے تمام فیوض کا سر چشمہ سمجھتا تھا اسے جاننا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی ذات واقعی تی و قیوم ہے اور اس پر کبھی موت نہیں آتی اسلام کی ساری زندگی اسی کی ذات سے قائم ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے نہیں اور اب بھی اس کی زندگی خدا تعالیٰ کی ذات سے ہی قائم رہے گی۔خدا تعالیٰ اب بھی زندہ ہے جیسا کہ وہ پہلے بھی زندہ تھا اور ہمیشہ زندہ رہے گا اس لئے آج محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وفات پا جانے کی وجہ سے اسلام پر موت نہیں آ سکتی تمہیں کوئی مایوسی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ وہ خدائے حی و قیوم جس نے تمہیں پہلے قائم رکھا ہوا تھا اب بھی تمہیں قائم رکھے گا اور تمہیں تباہ ہونے سے بچالے گا۔غرض چونکہ خدا تعالیٰ کی ذات حی و قیوم ہے اس لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کی وجہ سے اسلام کو کوئی