خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 162 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 162

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۱۶۲ ۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب مقابلہ کرے گی۔تم اگر مقابلہ ہی کرنا چاہو تو قرآن کریم کی ایک چھوٹی سی اور مختصر سی سورت ہے یعنی سورت فاتحہ ” اس سورۃ میں صد با حقائق اور معارف دینیہ اور روحانی حکمتیں درج ہیں۔ان کو موسیٰ کی کتاب یا یسوع کے چند ورق انجیل سے نکالنا چاہیں تو گوساری عمر کوشش کریں تب بھی یہ کوشش لا حاصل ہوگی اور یہ بات لاف و گزاف نہیں بلکہ واقعی اور حقیقی یہی بات ہے کہ توریت اور انجیل کو علوم حکمیہ میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ بھی مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں۔ہم کیا کریں اور کیونکر فیصلہ ہو پادری صاحبان ہماری کوئی بات بھی نہیں مانتے۔بھلا اگر وہ اپنی توریت یا انجیل کو معارف اور حقائق کے بیان کرنے اور خواص کلام الوہیت ظاہر کرنے میں کامل سمجھتے ہیں تو ہم بطور انعام پانسور و پیہ نقدان کو دینے کے لئے طیار ہیں۔اگر وہ اپنی کل معینیم کتابوں میں سے جو ستر کے قریب ہوں گی وہ حقائق اور معارف شریعت اور مرتب اور منتظم در حکمت و جواہر معرفت و خواص کلام الوہیت دکھلا سکیں جو سورۃ فاتحہ میں سے ہم پیش کریں اور اگر یہ روپیہ تھوڑا ہو تو جس قدر ہمارے لئے ممکن ہوگا۔ہم ان کی درخواست پر بڑھا دیں گے۔(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب روحانی خزائن جلد نمبر ۲ صفحہ ۳۶۰) اور چونکہ اب تک عیسائی خاموش رہے تھے اور انہوں نے انعام کی رقم میں زیادتی کی کوئی درخواست نہیں کی تھی۔اس لئے میں نے خود ہی اس رقم کو پانچ سو روپیہ سے بڑھا کر پچاس ہزار روپیہ کر دیا تھا۔میرے اس چیلنج کو ایک پادری صاحب نے قبول کرتے ہوئے اپنے رسالہ میں غالباً تین قسطوں میں اس کا جواب دیا جیسا کہ میں نے بتایا ہے اور ہمارے ان پڑھ زمیندار بھی اللہ تعالیٰ نے انہیں بڑی سمجھ اور فراست عطا کی ہے ) سمجھ جائیں گے کہ چیلنج یہ تھا کہ سورۃ فاتحہ میں صد ہا حقائق اور معارف دینیہ اور روحانی حکمتیں بیان کی گئی ہیں۔اگر عیسائی انہی کتابوں میں سے (جن کی تعداد دستر کے قریب ہے) وہ حقائق اور معارف شریعت اور مرتب اور منتظم در حکمت و جواہر معرفت و خواص کلام الوہیت دکھلا سکیں۔جو سورۃ فاتحہ میں سے ہم پیش کریں تو ہم انہیں مبلغ پانسور و پیہ بطور انعام دیں گے اور اگر تم اس دعوت فیصلہ کے لئے تیار ہو جاؤ۔تو ہم پہلے سورۃ فاتحہ کی ایک تفسیر تیار کر کے اور چھاپ کر پیش کریں گے اور اس میں وہ تمام حقائق و