خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 98
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۹۸ ۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب حصہ شائع ہوا ہے۔دوست اسے خریدیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔یہ ادارۃ المصنفین کی طرف سے شائع شدہ تین کتب تھیں۔شرکتۃ الاسلامیہ نے روحانی خزائن جلد ۲۰۔ملفوظات جلد اسیرۃ خاتم النبین حصہ اول (جو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی تصنیف ہے اور تین جلدوں میں ہے۔پہلے نایاب تھی اب اس کی پہلی جلد دوبارہ شائع کی گئی ہے ) اور فقہ احمد یہ یہ چار کتب شائع کی ہیں۔دوستوں کو ان کی طرف توجہ دینی چاہیئے۔” تبادلہ خیال کے لئے تین مسئلے مکرم و محترم عزیز الرحمان صاحب مربی نے لکھی ہے جو بڑی دلچسپ اور مفید کتاب ہے۔اسی طرح جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے ”فتح حق کے جواب میں غلبہ حق نظارت اصلاح وارشاد کی طرف سے شائع ہوئی ہے۔اور غیر مبائعین نے جو اختلافی مسائل پیدا کر لئے تھے ان کو حل کیا گیا ہے۔اسے قاضی محمد نذیر صاحب نے لکھا ہے۔اسی طرح نظارت اصلاح وارشاد کی طرف سے ایک اور کتاب ” مقام خاتم النبین شائع کی گئی ہے۔یہ کتاب بھی قاضی محمد نذیر صاحب نے لکھی ہے اور اس میں قرآن کریم اور احادیث اور بزرگان امت کے اقوال کی روشنی میں یہ بتایا گیا ہے کہ خاتم النبیین کے جو معنی جماعت احمدیہ کرتی ہے اکا بر آئمہ بھی قرآن کریم اور حدیث کی روشنی میں وہی معنی کرتے ہیں۔خواہ مخواہ اس مسئلہ پر شور نہیں مچانا چاہیئے۔مکرم مولوی محمد اجمل صاحب شاہد ایم۔اے عربی نے جو آج کل کراچی میں مربی ہیں اسلامی نماز کے نام سے ایک رسالہ شائع کیا ہے جو مفید ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فارسی کلام در مشین فارسی جو پہلے بھی ایک دفعہ شائع ہو چکا ہے۔مکرم شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی نے شائع کرایا ہے۔حصہ محترم ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب کا کیا ہوا ترجمہ بھی ساتھ دیا گیا ہے۔بڑا مفید اور اثر والا یہ کلام ہے بلکہ مجھے یوں کہنا چاہیئے کہ بڑا مفید اور اثر والا یہ کلام بھی ہے کیونکہ ہر کلام کا اپنا اپنا اثر ہوتا ہے۔اپنے اپنے ذوق کے مطابق۔دوست اپنے اپنے ذوق کے مطابق اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ کتاب نہایت مفید ہے۔دوست اس کی طرف توجہ کریں اور اسے خرید کر اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔