خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 665
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب چھپوایا گیا تھا اس پر کم و بیش تین سال لگ گئے تھے۔میں نے کہا کہ یہاں چھ ماہ میں چھپ جائے گا۔اڑھائی سال تک انتظار کر لو۔تب بھی وہی نتیجہ نکلے گا جو لا ہور کی کوشش کا نکلا۔ہمارے ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کی دقت کی وجہ سے کچھ تھوڑی سی روک پیدا ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کے بھی سامان پیدا کر دے گا۔تاہم اگر ضرورت پڑی تو باہر سے چھپوا لیں گے۔میرا خیال ہے کہ روسی زبان میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے لیکن وہ اب تک اس لئے شائع نہیں کیا جا سکا کہ کوئی ترجمہ جس پر جماعت احمدیہ کا لیبل ہوا ہو ایسا نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہو سکتا ہے کہ اس میں ہماری کسی غفلت کی وجہ سے وہ غلطیاں رہ جائیں جو نہیں رہنی چاہئیں۔اس لئے کوئی اچھا قابل اعتبار آدمی ملے جو ترجمہ پر نظر ثانی کرے تب وہ چھپ سکتا ہے، ورنہ نہیں۔یا اللہ تعالیٰ ہمیں کوئی احمدی ایسا دے دے جو روسی زبان جانتا ہو لیکن پہلے ہمارا یہ خیال تھا کہ کوشش کے بغیر ہمیں کوئی آدمی مل جائے گا جو روسی ترجمه قرآن کریم پر نظر ثانی کر سکے گا۔ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ کوئی آدمی ملے جو روسی ترجمہ کو دیکھ کر اس کی صحت کی ضمانت دے۔اب وقت آگیا ہے کہ روسی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کریں۔پھر چینی زبان ہے۔اس میں قرآن کریم کا ترجمہ ضروری ہے اس لئے بھی کہ اللہ تعالیٰ نے چین پر رحم کیا کہ اخلاق کی طرف ان کو متوجہ کیا اور روسی اشترا کی اخلاق سے جتنا پیچھے ہے اتنا ہی چینی سوشلزم نے اخلاقیات پر زور دیا۔ایک اور صحیح قدم آگے بڑھا ئیں تو وہ روحانیت کے میدان میں پہنچ سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں توفیق دے۔بہر حال ہم تو نوع انسانی کی خدمت کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اور کسی کے خلاف ہمیں کوئی عناد اور دشمنی نہیں ہے۔ہم تو ہر ایک کی خیر خواہی اور بھلائی چاہتے ہیں۔اس لئے ہم چینی زبان میں جلد ترجمہ کرانا چاہتے ہیں۔اسی طرح اٹالین سپینش ، افریقہ میں ہاؤ سا زبان میں ہمارا ترجمہ قرآن کریم مختصر نوٹوں کے ساتھ شائع ہونا چاہئے۔اس کے علاوہ ایک اور مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔دوایسی زبانیں جو مغربی افریقہ کے بڑے علاقوں میں بولی جانے والی ہوں ان میں بھی ترجمہ ہونا چاہئے۔مشرقی افریقہ میں ہمیں یہ سہولت میسر آگئی کہ سواحیلی زبان مختلف علاقوں کی سانبھی زبان تھی۔قبائلی ڈائیلاگ مختلف تھے لیکن سواحیلی مشتر کہ زبان تھی لیکن مغربی افریقہ کا یہ حال نہیں ہے۔ہاؤ سا زبان نائیجیریا کے شمال میں گو ایک بہت بڑے علاقے میں بولی جاتی ہے لیکن ایسی زبان نہیں ہے جو مغربی افریقہ کے دوسرے