خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 645 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 645

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۴۵ ۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطاب لبریز رہنے چاہئیں۔ہمارا تو اگر ذرہ ذرہ خدا کی راہ میں فنا ہو جائے تب بھی ہم اُس کا شکر ادا نہیں کر سکتے اتنا پیار کیا ہے اُس نے ہم سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور مہدی موعود کے ذریعہ کہ کس کی طاقت ہے کہے کہ میں اُس پیار کے بدلے میں اس کا ہزارواں حصہ اس کا کروڑواں اس کا اربواں حصہ بھی شکر ادا کر سکتا ہوں۔پس الْحَمْدُ کے ترانوں کے ساتھ اس مجلس کو ہم ختم کرتے ہیں اور بہت الْحَمْدُ لِلهِ کہا کریں۔بہت الْحَمْدُ للہ پڑھا کریں۔اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہمیشہ ہی آپ پر اسی نہج پر نازل ہوتی رہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور جو آپ قربانیاں پیش کریں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے خزانوں سے اُس سے کہیں زیادہ آپ کے خزانوں کو بھر دے۔از رجسٹر خطابات ناصر غیر مطبوعہ )