خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 511
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۵۱۱ ۲۸ دسمبر ۱۹۷۰ء۔اختتامی خطاب اس سفر میں لندن میں ملا تھا۔وہ پوچھنے لگے کہ اتنا پڑا پر لیس تم نے کیا کرنا ہے۔میں انہیں کہا یہ تو بڑا نہیں ہے ہم نے قرآن کریم کے تراجم ساری دُنیا میں پھیلانے ہیں۔ابھی چھوٹا ہے اس کو آگے اور بڑھائیں گے وہ عیسائی لیکن تاجر تھا اس لئے عیسائی ہونے کے لحاظ سے تو اس کے جذبات یہ تھے کہ اس کا منہ چقندر کی طرح سرخ ہو گیا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں کہ ہم ساری دُنیا میں قرآن کے تراجم پھیلائیں گے لیکن تاجر ہونے کی حیثیت سے وہ کچھ کہہ نہیں سکتا تھا کہ کیونکہ اس نے بہر حال اخلاق سے بات کرنی تھی۔پس وہ جو خرچ ہے وہ بہر حال یہاں سے ہو گا اس واسطے وہ انشاء اللہ ہمارا خرچ ہو گا یعنی صحیح مصرف ہوگا۔اس طرح نہیں کہ جس طرح کسی سادہ لوح قابل رحم حضرت نے تقریر میں کہہ دیا تھا کہ نصرت جہاں ریزروفنڈ نصرت بھٹو کے نام پر سیاسی پیسے جمع کئے جارہے ہیں دُعا کیا کریں اللہ تعالیٰ ان کو عقل بھی دے اور بھی بہت کچھ دے ہم تو دعا کرنے کے لئے ان کے خادم ہیں۔یہ سب بولتے رہتے ہیں لیکن ہم تو ان کے خادم ہیں۔دُعا بھی ایک بڑی اور ضروری خدمت ہے۔غرض اللہ تعالیٰ یہ رقم دے رہا ہے میں نے جو ایک سکیم بنائی تھی اس کے مطابق میں نے سوچا تھا ۶ ا ڈاکٹر چھ ملکوں میں بھیجوں گا لیکن جب اللہ تعالیٰ نے سکیم بنا کر دی تو وہ ۴۰ سے اوپر ڈاکٹروں کی سکیم بن گئی۔پھر ڈاکٹروں کی طرف سے وقف کا یہ حال ہے کہ لندن سے ہمارے ایک ڈینٹسٹ ڈاکٹر ہیں۔میرا اندازہ یہ ہے کہ وہ ۳ ۴ ہزار پاؤنڈ ماہانہ کما رہے ہیں لیکن جب میں نے ڈاکٹروں میں وقف کی تحریک کی تو انہوں نے ساٹھ پاؤنڈ ماہوار پر اپنی زندگی وقف کر دی۔یعنی ۳ ۴۰ ہزار پاؤنڈ کمانے والا وقف کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ کام کرو۔میں نے کہا تھا مجھے تسلی ہے۔اللہ تعالیٰ خود ہی کام کرنے والے آدمی بھی دے گا میں نے مٹی کے بُت گھڑ کر تو افریقہ میں نہیں بھیجنے۔جس نے پیدا کیا ہے وہ مالک ہے وہ مجھے پیسے دے گا اور آدمی بھی دے گا۔وہاں میرا تو یہ خیال تھا کہ پہلے سال شاید ہمیں تھوڑے سے ٹیچرز کی ضرورت پڑے مگر جب ٹیچرز کے لئے میں نے تحریک کی تو کوئی ڈیڑھ سو کے قریب ایم اے۔ایم ایس سی۔بی اے۔بی ایس سی ٹرینڈ نے زندگی وقف کر دی ہے بہت سارے دوست غلط فہمی میں مجھے خط لکھ دیتے ہیں کہ ہم میٹرک پاس ہیں یا ہمیں میٹرک پاس ہی سمجھیں کیونکہ ہم میٹرک میں اچھے نمبر لے کر فیل ہوئے تھے اس لئے ----