خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 464
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۴۶۴ ۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار واپس لوٹو یا تمہارا اللہ ناراض ہو کر تمہیں دنیا میں تباہ کر دے گا۔Total annihilation ( یعنی مکمل تباہی ) تم پر آئے گی۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشین گوئیوں میں ہے۔اس کے مختلف زبانوں میں تراجم پہلے ہو چکے ہیں یوگوسلاویہ ایک کمیونسٹ ملک ہے جہاں جماعت احمد یہ قائم ہو چکی ہے۔زیر طباعت لٹریچر دعوۃ الا میر ٹرکشن زبان میں۔اس کے متعلق میں بتا دوں کہ لڑکی کے ایر پورٹ پر ہمیں بہت شرمندہ ہونا پڑا۔ایک ترک دوکاندار کی طبیعت پر کچھ اثر ہوا۔وہ چوہدری محمد علی صاحب سے پوچھنے لگی کہ یہ کون شخص ہے۔انہوں نے بتایا کہ امام مہدی آگئے ہیں اور یہ ان کے تیسرے خلیفہ ہیں۔اس کا اُس نے جواب دیا میرے تو رونگٹے کھڑے ہو گئے۔بڑا شرمندہ کرنے والا جواب تھا۔کہنے لگی۔اگر امام مہدی آگئے ہیں تو ہمیں کیوں پتہ نہیں لگا۔مطلب یہ تھا کہ تمہارا فرض تھا پھر تم نے ہمیں کیوں نہیں بتایا۔اسی طرح اور بھی بہت ساری رپورٹیں ہیں۔پس وہ لوگ بڑی جلدی مائل ہو جائیں گے۔وہاں کے ایک عالم سے ایک احمدی نے ان الفاظ میں کوئی بات کی تو وہ کہنے لگا۔تم ان مرزا غلام احمد کی بات کر رہے ہو جو نبی تھے۔پھر وہ ترک عالم کہنے لگا وہ نبی تو تھے مگر تمہاری جماعت نے ان کی وہ قدر نہیں کی جو کرنی چاہئے تھی۔اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ خدا کا ایک پیارا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک محبوب ترین فرزند آیا لیکن تم نے دنیا کی طرف توجہ نہیں کی ، ہمارے پاس نہیں آئے۔پس دنیا تو ہمیں پکار رہی ہے۔ہمیں تو پنجابی محاورہ کے مطابق لنگوٹے کس لینے چاہئیں۔“ جب تک ہم کامیاب نہیں ہو جاتے ہمیں آرام نہیں آنا چاہئے۔پوری تندہی سے کام کرنا پڑے گا۔تو دعوۃ الا میر کا ترجمہ ٹرکش زبان میں ہورہا ہے۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ترجمہ عربی اور فرانسیسی زبان میں پانچ ہزار کی تعداد سے شائع کیا جارہا ہے۔ادعية الرسول