خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 385
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۳۸۵ ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطاب ایک اور بات۔یہ نیا سال جو یکم جنوری سے شروع ہونے والا ہے اس کی میں بات کر رہا ہوں۔سال رواں فسادات اور ہنگاموں سے شروع ہوا تھا اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور اس کی بشارتوں اور اس کی دی ہوئی ترقیات پر ختم ہو رہا ہے۔فالحمد للہ علی ذلک جو نظم اس وقت پڑھی گئی ہے میں نے انہیں دی تھی کچھ شعروں کی ترتیب بھی بدلی تھی اپنے آج کے موڈ کے مطابق اور میں بھی لطف اٹھا رہا تھا اور میں محسوس کر رہا تھا کہ آپ بھی لطف اٹھا رہے ہیں۔میرے دل میں بشاشت کے چشمے پھوٹ رہے تھے اور خوشی کا ایک دریا بہہ رہا تھا اور یہ ساری چیزیں اللہ تعالیٰ کے فضل کے نتیجہ میں میسر آئیں۔ایک کمزور جماعت دنیا کی دھتکاری ہوئی اور اس فساد کی آگ میں پڑتی ہے پھر نکلتی ہے پھر خالی بچتی نہیں بلکہ یہ سارا جسے ہم ثمرات حسنہ کہتے ہیں۔دنیا دار یہی کہتے ہیں کمخواب کے اور ریشم کے اور اس کے اور ان کے جو قیمتی ترین لباس ہوتے ہیں ان میں ملبوس زیور پہنے ہوئے آنکھوں میں سرمے لگے ہوئے روحانی طور پر ( جسمانی طور پر چوکا نے رومال کی ہمیں ضرورت نہیں ) اور نہایت حسین۔ایسا حسن کہ شاید انسان کی آنکھ اسے دیکھ نہ سکے یعنی وہ حسن جس پر اللہ کی نگاہ ضرور پڑے۔اس کے ساتھ ہم نے اس سال کو ختم کیا اور اپنی کسی خوبی کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا۔ہماری اپنی کسی خوبی کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا ہمارے اپنے کسی ہنر کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا ہماری اپنی کسی قربانی کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا۔ہمارے اپنے کسی ایثار کی وجہ سے ایسا نہیں ہوا۔ایسا ہوا اور یقیناً ہوا اور ہم اپنے رب پر خوش ہیں کہ اس کے فضل سے یہ سب کچھ ہوا۔میں نے عملاً سال رواں میں اس اقتصادی نظام کا چھوٹے پیمانے پر اجرا کر دیا ہے جس کی طرف قرآن کریم ہمیں متوجہ کرتا ہے کہ کوئی شخص بھوکا نہ رہے۔پہلے میری تحریک جماعت کو تھی ایک اور رنگ میں مگر سال رواں میں ہم نے صرف ربوہ میں ان خاندانوں کو جو انجمن کے کارکن نہیں اور طریق سے اپنی روزی کمانے والے ہیں جن میں بیشتر بیوائیں ہیں ربوہ میں ایسے ۵۰ مستحق خاندانوں کو ۳۳ ۸ من گندم کی امداد دی گئی۔یعنی سو فیصد جماعت کے نظام نے یہ بار اٹھایا اس کے علاوہ صدرا انجمن احمدیہ کے کارکنوں میں سے ۴۳۳ خاندانوں کو جوا۲۵۱۱ افراد پر مشتمل پچیس فیصدی گندم کی رعایت دی گئی یعنی ۲۵۱۱ افراد کے لئے گندم کی جتنی ضرورت تھی اس گندم میں سے پچپیں