خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 291 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 291

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۹۱ ۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔میں جس امام مہدی کوظاہر ہونا تھا وہ تمہارے نزدیک کون ہے۔غرض اس قسم کی بہت ساری باتیں ہیں جن کی ہمیں ضرورت ہے اور وہ ہمارے ایمان کو تازگی بخشنے والی ہیں اور خدا کے علم اور قدرت پر دلالت کرتی ہیں۔یہ ہمیں جاننی چاہئیں۔میں لائبریری کے متعلق بات کر رہا تھا۔ہر جگہ لائبریری ہونی چاہئے۔لیکن ہر جگہ لائبریری کی عمارت پر خرچ کرنے کی ضرورت نہیں اور بڑا ظلم ہوگا کہ ہم محض اس لئے لائبریری کو قائم نہ کریں کہ ہمارے پاس پیسے اور جگہ نہیں۔میری توجہ جب اس طرف ہوتی ہے تو میرے دل میں بہت گھبراہٹ ہوتی ہے اور میں بڑا استغفار کرتا ہوں میرے نزدیک ایک کمرہ (جوسونے کا کمرہ ہے) لے کر اس کی ایک دیوار سے لائبریری کا کام لیا جا سکتا ہے کیونکہ اگر کسی لائبریری کو صحیح معنوں میں لائبریری کہا جاتا ہے تو اس کی عمارت کی وجہ سے نہیں کہا جاتا۔لائبریری کے یہ معنی نہیں کہ اس کی عمارت بڑی شاندار ہو لیکن ہماری اگلی نسل کو وہ کتاب نہ ملے جس کے پڑھنے کی ہم اسے بار بار تلقین کریں۔جن لوگوں میں ابھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا صحیح مزہ پیدا نہیں ہوا اور انہوں نے آپ کی کتب کو پڑھا نہیں انہیں ایسی کتاب آسانی سے مل جانی چاہئے۔اگر انہیں ایسی کتاب آسانی سے نہیں ملتی تو وہ اس کے مطالعہ میں ستی کر جاتے ہیں۔بہتر صورت یہ ہوتی ہے کہ جب انہیں کسی کتاب کے پڑھنے کا خیال آئے تو تین منٹ کے اندراندرا نہیں وہ کتاب مل جائے۔ہم اس کوشش میں ہیں کہ ہر احمدی کو ضروری کتب جن میں سب سے اہم قرآن کریم اور اس کی وہ تفسیر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے سہولت میں میسر آجائیں۔اس لئے ہر جگہ لائبریری قائم کرنا بہت ضروری ہے اس کے لئے انفرادی کوشش مقامی کوشش ( مقامی کوشش سے میری مراد مقامی جماعتوں کی کوشش ہے ) اور جماعتی کوشش یعنی مرکز کی کوشش کی ضرورت ہے یہ تنیوں کوششیں ہونی چاہئیں اور ضروری کتب کی اشاعت زیادہ سے زیادہ ہونی چاہئے یہ ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے آپ پر عائد کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اتنے روحانی خزائن دیئے ہیں کہ اگر قیامت تک ہماری نسلیں انہیں خرچ کرتی رہیں تو وہ خزائن ختم نہیں ہوں گے۔اس لئے آپ خشت سے کام نہ لیں غفلت اور ستی سے کام نہ لیں۔ان قیمتی ہیروں اور جواہرات کو خودا اپنے استعمال میں بھی لائیں اور ان سے فائدہ اٹھائیں اور انگلی نسلوں کے استعمال میں لانے کی