خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 10 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 10

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطا۔---- شوری تک دوستوں کے ہاتھ میں پہنچ جائے گے۔وباللہ التوفیق۔جو نسخے آرٹ پیپر پر شائع کیے جائیں گے ان کی قیمت فی نسخہ مبلغ ہیں روپے ہوگی اور عام کا غذ پر شائع کئے جانے والوں کی قیمت فی نسخه مبلغ تیرہ روپے ہوگی اور آپ سمجھ سکتے ہیں کہ مبلغ تیرہ روپے میں تفسیر صغیر اتنی سستی ہے کہ آپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک دوست نے ثواب کی خاطر اس کے بلاکوں کی قیمت اپنی گرہ سے ادا کر دی ہے اور اس طرح خرچ میں بڑی کمی آگئی ہے اگر چہ تفسیر صغیر مجلس مشاورت تک شائع ہو گی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر دوست قیمت پیشگی ادا کر کے اس کی ایک کاپی ابھی سے ریز رو کروالیں۔تو وہ ایک بڑی ذہنی تکلیف سے بچ جائیں گے جو ممکن ہے انہیں بعد میں برداشت کرنی پڑے۔مجھے ان دنوں میں بھی بہت سے دوستوں کے خطوط آچکے ہیں کہ تفسیر صغیر نہیں مل رہی جس کی وجہ سے انہیں بہت تکلیف ہے۔جس طرح بھی ہو اس کا ایک نسخہ تلاش کر کے ہمیں بھجوایا جائے پس اگر آپ قیمت ادا کر کے یہ کتاب ابھی سے اپنے لئے ریز رو کروالیں گے تو اس قسم کی جلن اور رنج سے یقینا محفوظ رہیں گے۔یہ کتاب ادارۃ المصنفین کی طرف سے شائع کی جارہی ہے۔اس طرح ادارۃ المصنفین کی طرف سے ” تاریخ احمدیت‘ جلد ششم بھی شائع کی جارہی ہے جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی اصلح الموعودؓ کے دور کی دوسری جلد ہے اس میں حضور کے اُن سنہری کارناموں کا ذکر ہے جو آپ نے متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں کے بہبودی کے لئے کئے اسی طرح حضور نے اہالیان کشمیر کے لئے جد و جہد فرمائی تھی اس کا مفصل ذکر بھی اس کتاب میں کیا گیا ہے یہ کتاب اس قابل ہے کہ دوست اسے خرید کر خود بھی پڑھیں اور غیر از جماعت دوستوں کو بھی تحفہ کے طور پر دیں دنیا کی لائبریریوں میں رکھوائیں تا لوگوں کو بھی ان قربانیوں کا علم جو دوسرے مسلمانوں کی بہبودی کے لئے جماعت احمدیہ کر رہی ہے۔اس سال مجلس خدام الاحمدیہ لاہور نے فاروق سوینئیر شائع کیا ہے مجھے یہیں اسٹیج پر ہی اس کی ایک کا پی دی گئی ہے اس لئے اس کے اندر جو مواد ہے اس کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ خدام الاحمدیہ لاہور کی غالبا یہ پہلی کوشش ہے اور جماعت کی طرف سے اسے سراہنے کی ضرورت ہے۔د مسلم نوجوانوں کے سنہری کارنامے، شیخ رحمت اللہ صاحب شاکر کی لکھی ہوئی کتاب