خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 171 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 171

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۱۷ ۲۸ / جنوری ۱۹۶۷ء۔اختتامی خطاب " کہتے ہیں کہ توفی کا لفظ جو قرآن کریم میں حضرت مسیح کی نسبت آیا ہے۔اس کے معنے وفات دینا نہیں بلکہ پورا لینا ہے۔یعنی یہ کہ روح کے ساتھ جسم کو بھی لے لینا مگر ایسے معنے کرنا ان کا سراسر افتراء ہے۔قرآن کریم کا عموماً التزام کے ساتھ اس لفظ کے بارہ میں یہ محاورہ ہے کہ وہ لفظ قبض روح اور وفات دے دینے کے معنوں پر ہر یک جگہ اس کو استعمال کرتا ہے۔یہی محاورہ تمام حدیثوں اور جمیع اقوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں پایا جاتا ہے۔جب سے دنیا میں عرب کا جزیرہ آباد ہوا ہے اور زبان عربی جاری ہوئی ہے۔کسی قول قدیم یا جدید سے ثابت نہیں ہوتا کہ توفی کا لفظ بھی قبض جسم کی نسبت استعمال کیا گیا ہو۔بلکہ جہاں کہیں توفی کے لفظ کو خدا تعالیٰ کا فعل ٹھہرا کر انسان کی نسبت استعمال کیا گیا ہے۔وہ صرف وفات دینے اور قبض روح کے معنی پر آیا ہے۔قبض جسم کے معنوں میں کوئی کتاب لغت کی اس کے مخالف نہیں۔کوئی مثل اور قول اہل زبان کا اس کے مغائر نہیں۔غرض ایک ذرہ احتمال مخالف کے گنجائش نہیں۔اگر کوئی شخص قرآن کریم سے یا کسی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یا اشعار وقصائد و نظم و نثر قدیم وجدید عرب سے یہ ثبوت پیش کرے کہ کسی جگہ توفی کا لفظ خدا تعالیٰ کا فعل ہونے کی حالت میں جو ذوی الروح کی نسبت استعمال کیا گیا ہو۔وہ بحجر قبض روح اور وفات دینے کے کسی اور معنی پر بھی اطلاع پایا گیا ہے یعنی قبض جسم کے معنوں میں بھی مستعمل ہوا ہے تو میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر اقرار صحیح شرعی کرتا ہوں کہ ایسے شخص کو اپنا کوئی حصہ ملکیت کا فروخت کر کے مبلغ ہزار روپیہ نقد دوں گا اور آئندہ اس کے کمالات حدیث دانی اور قرآن دانی کا اقرار کرلوں گا۔“ ( مجموعہ اشتہارات۔جلد نمبر اصفحه ۲۰۵ ۲۰۶) آج بھی میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کرا قرار صحیح شرعی کرتا ہوں کہ میں ایسے شخص کو اپنا کوئی حصہ ملکیت کا فروخت کر کے یا اللہ تعالیٰ مجھے ویسے ہی توفیق دے تو بغیر کوئی حصہ ملکیت فروخت کئے ایک ہزار روپیہ نقد دوں گا اور آئندہ اس کے کمالاتِ حدیث دانی اور قرآن دانی کا اقرار کرلوں گا۔یہ آسان راہ ہے۔امن کی راہ ہے۔صلح کی راہ ہے۔شرافت کی راہ ہے۔تہذیب کی راہ ہے۔آئیں اور اس راہ سے صداقت کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔