خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 112
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۱۱۲ ۲۷ جنوری ۱۹۶۷ء۔دوسرے روز کا خطاب آئیں لیکن جو لذت اور سرور اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں عطا کیا جاتا ہے اس وقف کی زندگی میں اس کے مقابلہ میں دُنیا کی تمام لذتیں اور سرور بیچ ہیں۔اس لئے وہ غریب نہیں ہیں بلکہ دنیا داروں کی نسبت اپنے نتیجہ کے لحاظ سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔پس اپنے بچوں کو اس دولت سے محروم نہ کریں اور خدا کی اس ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کریں کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے میں تمہاری مددصرف اس وقت اور اس وقت تک کرتا رہوں گا جب تک کہ تم میرے دین کی مدد کرتے رہو گے۔پھر ہمیں ضرورت ہے ایسے ڈاکٹروں کی جو ریٹائر ہونے کے بعد فراغت حاصل کر سکتے ہوں تو فراغت حاصل کر کے غیر ممالک میں تحریک جدید کے انتظام کے ماتحت جائیں۔وہاں اللہ تعالیٰ انہیں دنیوی اموال بھی دے گا اور وہاں اللہ تعالیٰ ان کو یہ توفیق بھی عطا کرے گا کہ وہ ساتھ ساتھ دین کی خدمت بھی کرتے چلے جائیں اور اللہ تعالیٰ ان کو ذریعہ بنائے گا دین اسلام کو مضبوط کرنے کا اور اللہ تعالیٰ ان کو ذریعہ بنائے گا توحید خالص کے قیام کا۔اللہ تعالیٰ ان پر بے شمار برکتیں اور رحمتیں نازل کرے گا اس سے منہ نہ موڑو۔پس اے میرے بھائی ڈاکٹرو! خدا کے دین کے لئے سلسلہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تم اپنے آپ کو اس کام کے لئے پیش کرو۔ہمارا کام تا ہماری ذمہ داریاں تا ان ذمہ داریوں کے جو حسین نتائج نکلنے والے ہیں ان کا وقت قریب سے قریب تر آتا چلا جائے۔ہمیں ضرورت اس کے علاوہ اساتذہ کی ہے ایم۔اے ، ایم۔ایس سی۔یابی۔اے اور بی۔ایس۔سی ٹرینڈ جو غیر ممالک میں جائیں گے ہمارے سکولوں میں یا ہمارے ذریعہ سے بعض دوسرے سکولوں میں کام کریں وہ بھی اسلام کی تقویت کا باعث بنتے ہیں جیسا کہ ہمارا پہلے تجربہ ہے لیکن میں یہ بھی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ پہلے ہم اس وقت تک مغربی افریقہ میں اساتذہ بھیجا کرتے تھے اور چونکہ وہ ممالک تعلیم میں بہت پیچھے ہیں اور ان ممالک میں یہ بڑا خیال ہے کہ ہم اپنے ملک میں تعلیم کو عام کریں اور اس کے معیار کو بلند کریں اس لئے وہ کافی رقوم تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں اور ہمارے سکولوں میں جوایم۔اے ایم۔ایس سی یا بی۔اے، بی۔ایس۔سی ٹرینڈ وہاں جاتے ہیں ان کو ہمارے ملک کی نسبت بھی زیادہ تنخواہیں اس لئے دی جارہی ہیں کہ وہاں کی حکومت بڑا