خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 632 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 632

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۳۲ ۲۷/ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔اس لئے کہ تاریخ محفوظ رہے اور اس لئے کہ جو واقفین ( عارضی ) ہیں اُن کو ہمیشہ دعائیں ملتی رہیں۔میں نے شروع سے ہی اپنے دفتر کو کہا کہ جب کچھ عرصہ کام ہو جائے تو کام کے بعض حصوں کی تکمیل ناممکن ہو جاتی ہے کیونکہ ان حصوں کا کام بہت بڑھ جاتا ہے۔اس لئے شروع سے یہ کرو کہ واقفین کے کارڈ بناؤ۔چنانچہ جس طرح لائبریری کی کتابوں کے کارڈ ہوتے ہیں جہاں سے اس کتاب کا نام پتہ معلوم ہوتا ہے اسی طرح ان واقفین کے متعلق معلوم ہو سکے کہ کب وقف کیا۔پھر کب دوبارہ وقف کیا پھر سہ بارہ کب وقف کیا۔کیار پورٹ ہے۔کس علاقہ میں اُس نے کام کیا۔یہ کارڈ اس وقت تک دس ہزار ایک سواستی بن چکے ہیں۔میں سمجھتا ہوں یہ بڑا کام ہے اور بڑا مفید کام ہے۔مجھے یہ معلوم کر کے بڑی خوشی ہوئی کہ اتنے ! احمدیوں کے کارڈ واقفین کے طور پر ہماری کیبنٹ (چھوٹی سی الماری میں محفوظ کر لئے گئے ہیں۔پاکستان کے باہر بڑی حد تک انگلستان اور تنزانیہ اور سیرالیون اور گیمبیا اور ایران اور جزائر نجی وہاں وقف عارضی کے ماتحت کام ہوا۔ان کا ایک کام فضل عمر درس القرآن کا ہے۔اس سال فضل عمر درس القرآن کلاس میں ۸۱۶ افراد شریک ہوئے جن میں طلبہ ۳۰۱ اور طالبات ۵۱۵ تھیں، اس کلاس کے ذریعہ طالبات نے قرآن کریم سیکھنے میں بہت دلچسپی لی ہے۔اللہ تعالیٰ اُن کی عمروں میں برکت ڈالے اور وہ تمام برکات انہیں نصیب ہوں جن کا وعدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ جماعت کو دیا گیا ہے اور اللہ تعالی طلبہ کو بھی توفیق دے کہ وہ اس طرف زیادہ توجہ دیں اور اپنی بہنوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ہفتہ قرآن مجید جو جماعتیں اپنے طور پر قرآن کریم کی تعلیم کو پھیلانے کے لئے اور دوستوں کو قرآن کریم کا علم دینے کے لئے مناتی ہیں یہ ہفتہ بھی منایا گیا۔نظارت اشاعت لٹریچر اس نظارت کی طرف سے کچھ کتب شائع ہوئیں جن کا ذکر میں پہلے کر چکا ہوں۔اب ان کی طرف سے ایک لاکھ پچانوے ہزار ( کتب سمیت) پمفلٹ اور رسائل شائع کئے گئے ہیں۔یہ جو مختلف وقتوں میں ( دیکھنے میں تو یہ بھی کام تھے لیکن ہمارا تو سارا کام ہی دینی ہے ) کام ہوا اور