خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 369
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۳۶۹ ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطاب انہوں نے آکر مجھے بتایا کہ کسی صورت میں مانتی نہیں اور کہتی ہے کہ مجھے اپنے امام سے ملواؤ۔میں نے کہا پھر اسے لے آؤ جب وہ آئی تو اس نے مجھ سے ایک سوال کیا میں نے اسے جواب دیا وہ کہنے لگی کہ پھر میری بیعت لے لیں اصرار کر رہی تھی۔میں نے کہا اچھا بیعت کر لو فارم منگوایا عورتوں سے بھی فارم پر کروانا پڑتا ہے۔چنانچہ اس کی بیعت لی اور دعا کی۔ہم آگئے۔یہ جولائی کی بات ہے دسمبر میں روزے آگئے۔کالج میں چھٹیاں ہوئیں۔گھر نہیں گئی مسجد ڈنمارک میں آگئی سارے روزے رکھے۔عبادت میں دعاؤں میں اتنا شغف پیدا کیا کہ ایک احمدی کے گھر کھانے پر صرف اس وجہ نہ گئی کہ اگر میں جاؤں گی تو ڈیڑھ دو گھنٹے آنے جانے پر خرچ ہوں گے اور آدھا گھنٹہ وہاں کھانے پر خرچ ہو گا۔پس میں یہ وقت کیوں ضائع کروں لہذا میں تو اس وقت بھی مسجد میں بیٹھ کر دعا کرنا چاہتی ہوں۔۶۷ ء سے ۶۹ ء تک اس نے اتنا قرآن عظیم سیکھ لیا کہ ان چھپیں خاندانوں کے پیدائشی مسلمان بچوں کو قرآن کریم سکھانے کی جب ضرورت پڑی تو یہ ان کی استانی بنی۔چھپیں میرا اندازہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یورپ کا جو tour( یعنی دورہ ) ہوا تھا۔اس کی بڑی برکتیں ظاہر ہوئیں۔دس دس سال میں جتنی تعداد میں وہاں کے لوگ احمدی ہوتے تھے۔اس کے بعد ایک سال میں اس سے زیادہ احمدی مسلمان ہو گئے۔بڑی بڑی اور قربانی کرنے والی جماعتیں قائم ہو گئیں یعنی پہلے تو سال میں ایک دو احمدی مسلمان ہوتے تھے اور ہم بڑے خوش ہوتے تھے کہ چلو erosion (اروژن ) ہوا۔ایک ذرا ہی کاٹا اس کفر کی دیوار سے کچھ تو یہاں سے نکلا۔کچھ تو ہمارے ساتھ شامل ہوا لیکن اب ایک سال میں مثلاً یہاں چھپیں خاندان جس کا مطلب یہ ہے کہ قریباً سو افراد ( بچے اور عورتیں ملا کر ) احمدی ہو گئے۔اسی طرح اخلاص رکھنے والے پاک نفس اور پاک روح بچیاں اور بچے اللہ تعالیٰ ہمیں دے رہا ہے اور اس سے اب یہ امید پیدا ہوتی ہے کہ شاید یورپ کی اکثریت ہلاکت سے بچ جائے پس ایک تو یہ اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا ہے۔دوسرا بڑا فضل یہ کیا ہے کہ پچھلے سال بھی میں نے یہ اعلان کیا تھا کہ جاپان میں مشن کھولنا چاہئے۔پچھلے سال تو میں نے تفصیل نہیں بتائی تھی۔حقیقت یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے قرآن کریم میں ذوالقرنین کے متعلق جو آیات پائی جاتی ہیں ان کے ایک تفسیری معنے یہ کئے ہیں