خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 355 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 355

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۳۵۵ ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء۔دوسرے روز کا خطار ۱۹۴۴ء سے پہلے سے شروع ہوتی ہے اور ۱۹۴۷ء کے بعد تک جاری رہتی ہے۔مثلاً تعلیم الاسلام کالج کو جو لیا ہے تو انہوں نے ۴۷ء میں قادیان کی ہجرت پر نہیں حالات کو چھوڑا بلکہ لا ہور کے بعد ربوہ میں پہنچا کر پھر اپنا مضمون بند کیا ہے۔تذکرہ نیا ایڈیشن جو ایڈیشن سوئم ہے وہ بھی چھپ گیا ہے۔تذکرہ ہم نے اس مجموعہ کا نام رکھا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قریباً سارے الہامات جمع ہو گئے ہیں۔قریباً میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ہر ایڈیشن میں کچھ نئے الہامات کا پتہ لگتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کسی دوست کو خط لکھا اور اس میں تحریر فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ الہام کیا ہے لیکن کسی وجہ سے اس وقت الحکم یا البدر میں یا کسی اور کتاب میں نہیں چھپا اور شروع میں سامنے نہیں آیا۔پس اس طرح کے الہامات سامنے آتے رہتے ہیں۔گویا ہر دفعہ کچھ اضافہ بھی ہوتارہتا ہے۔الشرکۃ الاسلامیہ نے شائع کیا ہے۔اسی طرح الشركة الاسلامیہ نے روحانی خزائن جلد اول جو براہین احمدیہ ہر چہار حصص پر مشتمل ہے شائع کی ہے۔پہلے یہ out of print یعنی نایاب تھی اب انہوں نے دوبارہ شائع کر دی ہے۔میاں مبارک احمد صاحب نے سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایک مضمون غالباً کسی موقع پر کسی تقریر میں بیان کیا تھا۔اس کا انگریزی ترجمہ انگلستان سے چالیس ہزار کی تعداد میں شائع ہوا ہے۔میں نے اسے سرسری طور پر دیکھا ہے میں نے محسوس کیا ہے کہ اس میں سیرت کو بڑی اچھی طرح لکھا گیا ہے۔یہاں بہت سے ایسے دوست جو احمدی ہیں اور بہت سے ایسے دوست جو بھی احمدی نہیں ہیں ان کا دل کرتا ہے کہ جس کی طرف ہمیں بلایا گیا ہے یا جس کی طرف ہمیں بلایا جارہا ہے۔اس کے کچھ حالات کا تو ہمیں پتہ لگے کہ وہ کس اخلاق کا انسان تھا اس کا مقام کیا تھا۔بعض دفعہ ہمیں بہت وقت پڑتی ہے بعض دفعہ لوگ کہہ دیتے ہیں کہ یہ اسلام نے مضمون بیان کیا تم اس پر غور کرو۔وہ آگے سے کہتے ہیں کہ ہمیں اردو نہیں پڑھنی آتی انگریزی میں اگر کوئی مواد ہے تو اس میں دیں پھر ہم غور کریں گے۔یہ بھی بڑی مشکل پڑ گئی پہلے تو صرف عربی کی وجہ سے مشکل تھی اب اردو نہیں آتی۔پس کہتے ہیں کہ عربی نہیں آتی اردو نہیں آتی انگریزی مواد