خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 287
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۸۷ ۲۷ دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار خدمت میں عرض کروں گا کہ اپنے وعدوں کو جلد سے جلد پورا کریں۔جب میں اس کے متعلق سوچتا ہوں بعض دفعہ میرے دل میں بڑی پریشانی اور گھبراہٹ پیدا ہو جاتی ہے کہ ہم نے فضل عمر فاؤنڈیشن کا وعدہ اس اعلان کے ساتھ کیا تھا کہ ہمارا یہ وعدہ اس محبت کے ساتھ لٹکا ہوا ہے جو محبت کہ ہمارے دل میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی ہے۔جب ہم نے یہ اعلان کیا تھا تو اگر اب ہم اپنے وعدوں کو پورا نہ کریں تو دوسرے لفظوں میں ہم یہ اعلان کر رہے ہوں گے کہ ہم اپنے اس وعدہ میں جھوٹے تھے کہ ہمارے دل میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی محبت ہے اور جب میں یہ سوچتا ہوں کہ آپ نے ا۔وعدوں کو پورا نہیں کیا تو میرا دل کانپ اٹھتا ہے۔کیونکہ حقیقت تو یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے دلوں میں اس پاک ہستی کے لئے بڑی محبت پیدا کی ہے۔اس لئے کہ اس پاک ہستی نے اپنا سارا وجود اور اپنی ساری زندگی اور اپنے سارے لمحات توحید باری کے قیام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں پیدا کرنے کے لئے خرچ کئے اور اپنا کچھ بھی نہ سمجھا۔ہمارے دلوں میں اس وجود کی محبت ہے آپ اس محبت کو داغدار نہ ہونے دیں اپنے پیار پر اعتراض نہ آنے دیں۔اپنے وعدوں کو پورا کریں یا اگر کوئی مجبوری ہوا اور آپ اس صورت میں اپنا وعدہ پورا نہ کرسکیں اور اللہ تعالیٰ ایسے حالات میں انسان پر گرفت نہیں کرتا۔وہ اسے معاف کر دیتا ہے تو یہ دعا کریں کہ اے خدا اگر میں اپنی شامت اعمال کی وجہ سے اس ثواب سے محروم ہورہا ہوں تو تو کسی اور دل کے اندر اتنی رقم یا اس سے زیادہ دینے کی تحریک کر اور پھر اسے اپنی نیت کو پورا کرنے کی توفیق عطا کر۔تا جو مجموعی وعدہ ہے وہ پورا ہو جائے اس میں کوئی کمی نہ ہو۔فضل عمر فاؤنڈیشن کے جو مقاصد تھے وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے پورے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مثلاً خطبات حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی اشاعت کا انتظام کرنا۔عیدین کے خطبات پر مشتمل مسودہ تیار ہو چکا ہے لیکن بعض مجبوریوں کی وجہ سے اس سال شائع نہیں کیا جاسکا۔آپ کی سوانح حیات پر بھی کام ہو رہا ہے اور تسلی بخش طور پر ہورہا ہے۔تیسرا حصہ کام ہو چکا ہے باقی کام بھی اگلے سال میں ختم ہو جائے گا۔ایک حصہ دینی تحقیق کا بھی جاری کیا گیا ہے اور اس کے لئے ایک ایک ہزار کے پانچ انعامات مقرر کئے گئے ہیں تا کہ شوق پیدا ہو اور تحقیق کرنے کی عادت اور جذبہ پیدا ہو اور مہارت پیدا ہو۔سینتیس مسودات دوستوں کی طرف سے آئے ہیں اور پہلی نظر میں ان سینتیس مسودات سے اکیس