خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 282
۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطا۔خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۸۲ میڈیکل سنٹر۔( گیمبیا مغربی افریقہ میں ایک میڈیکل سنٹر کھول دیا گیا ہے اور وہاں ایک احمدی ڈاکٹر بھی پہنچ گئے ہیں۔عمارت کی منظوری بھی انہیں مل گئی ہے وہ بعد میں بن جائے گالیکن ڈاکٹر صاحب نے کام شروع کر دیا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کے ہاتھ میں شفا بھی رکھ رہا ہے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اور بھی زیادہ شفا ان کے ہاتھ میں رکھ دے تا دنیا ہر دوسرے میڈیکل سنٹر کو چھوڑ کر اسی کی طرف ہی رجوع کرے اور ڈاکٹر صاحب کو عوام کی خدمت کی توفیق عطا کرے۔غانا میں بھی جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے جگہ ہمیں مل گئی ہے اور عنقریب ایک احمدی ڈاکٹر یہاں سے جارہے ہیں نائیجیریا میں ہمارے ڈاکٹر اور ڈسپنسری پہلے ہی موجود تھے اب ایک بڑا قطعہ زمین وہاں خرید لیا گیا ہے اور بڑے پیمانہ پر ہسپتال کی عمارت بننے والی ہے اور آجکل ہی میں اس کا سنگ نبیا د رکھا جانے والا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے اسلام اور ان علاقوں کے لئے مبارک کرے۔تفاسیر۔قرآن کریم کے تراجم اور تفسیر کا کام بھی ہو رہا ہے۔انگریزی تفسیر القرآن بہت بڑی تھی۔اس خیال سے کہ لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچ سکے اس کو مختصر کر کے خلاصہ کی شکل میں شائع کرنے کا پروگرام تھا۔جیسا کہ میں نے پچھلے سال ذکر کیا تھا۔بڑا حصہ اس کا چھپ چکا ہے اور یہ مشتمل ہے۔۱۳۰۰ صفحات پر مشتمل بڑی تفسیر القرآن جو تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے اس کا پری فیس (Preface) جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے لکھا تھا اور دو تین سوصفحات پر مشتمل ہے۔وہ اتنی بڑی کتاب کے لئے کوئی بڑا دیباچہ نہیں تھا لیکن جب اس کا خلاصہ ۳۰۰ صفحات کا ہو گیا تو یہ سوال اٹھایا گیا کہ ۳۰۰ صفحات کے لئے تین سوا ور چار سو صفحات کے درمیان کا دیباچہ زیادہ بوجھل اور وزنی ہو جائے گا۔۳۰۰ صفحات کی کتاب کے لئے دنیا میں اتنا لمبا دیباچہ نہیں ہوا کرتا۔مختلف آراء تھیں۔مختلف مشورے تھے۔ایک وقت میں اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں یہ ڈالا کہ اس دیباچہ کا خلاصہ کرنا درست نہیں اس طرح اس کی افادیت میں کمی واقع ہو جائے گی لیکن اتنے بڑے دیباچہ کو مختصر تفسیر سے پہلے اس کا مستقل حصہ بنا کر شائع کرنا بھی غیروں میں سے بعض کی طبائع پر بار ڈالے گا۔اس لئے دیباچہ اسی شکل میں اسی سائز میں اور اسی پرنٹ میں جس میں خلاصہ