خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 281
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۸۱ ۲۷ / دسمبر ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطاب سال گذشتہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے جو کام ہوئے ہیں میں ان کو مختصر بیان کر دیتا ہوں۔مشرقی افریقہ میں دو مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلہ اور مغربی افریقہ میں تین نئی مساجد تعمیر ہوئیں اور جنوبی امریکہ میں دو مساجد اور ٹرینی ڈاڈ میں۔ایک مسجد تعمیر ہوئی ہے۔الحمد للہ۔سکول غانا۔(مغربی افریقہ ) میں ایک مزید سیکنڈری سکول کھولا گیا ہے سیرا لیون کے ہمارے ایک سیکنڈری سکول میں سائنس بلاک کا اضافہ ہوا ہے۔کمپالہ ( یوگنڈا) کے سیکنڈری سکول کی عمارت میں کافی توسیع کی گئی ہے۔اب وہ عمارت قریبا دگنی ہو گئی ہے۔تنزانیہ میں دو پرائمری سکول جاری ہوئے ہیں۔سکولوں کے متعلق ایک نئی رویہ پیدا ہوئی ہے اور یہ ایک ذریعہ ہے ہماری تبلیغ کا کہ ان ممالک میں جو دوست احمدی نہیں ہیں اب وہ اس بات کو زیادہ پسند کرتے ہیں کہ وہ اپنے سکول احمدیوں کی نگرانی میں دیں۔چنانچہ نائیجیریا کے شمالی حصوں میں جہاں بڑی اکثریت مسلمانوں کی ہے وہاں وہ ایک نئے سکول کے متعلق فیصلہ کر رہے تھے۔انہوں نے ہم سے درخواست کی ہے کہ جماعت اس سکول کا انتظام سنبھالے کیونکہ جماعت احمدیہ ہی بہترین انتظام کر سکتی ہے۔اسی طرح مغربی افریقہ کے ایک دوسرے ملک میں وہاں کے پیرا ماؤنٹ چیف ( بڑا چیف سارے علاقہ یا ضلع کا افسر اعلیٰ نے سکول اور ڈسپنسری کی عمارت بنادی تو کچھ لوگوں نے اس پر زور دیا کہ یہ عمارت احمد یوں کو نہ دو لیکن اس نے کہا۔میں یہ احمد یوں ہی کو دوں گا چنانچہ چند دن ہوئے وہ عمارت ہمیں مل گئی ہے یعنی اس نے سکول بھی ہمیں دے دیا ہے اور ڈسپنسری بھی ہمیں دے دی ہے ؟ اور اب وہ لوگ زور دے رہے ہیں کہ اپنا ڈاکٹر یہاں بھیجو ہم احمدی ڈاکٹر ہی یہاں چاہتے ہیں تو یہ رو بھی اللہ تعالیٰ نے پیدا کر دی ہے۔ہم نے اللہ تعالیٰ کی بڑی برکتیں نازل ہوتی دیکھی ہیں اگر وہ برکتیں صرف یہیں نازل ہوتیں تو کوئی یہ کہ سکتا تھا کہ تم نے اپنے دل کی تسلی کے لئے یہ کہہ دیا ہے لیکن جو چیز ہمیں یورپ میں نظر آ رہی ہے امریکہ میں نظر آ رہی ہے۔شمالی امریکہ میں بھی اور جنوبی امریکہ میں بھی اور جزائر میں بھی نظر آ رہی ہے اس کے متعلق یہ بات نہیں کہی جاسکتی۔اس سال جزائر میں بھی بحیثیت مجموعی زیادہ بیعتیں ہوئی ہیں۔