خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 631
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۶۳۱ ۲۷ دسمبر ۱۹۷۳ء۔دوسرے روز کا خطار اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے اپنے بندوں کی اس قسم کی خدمت کرنے کی ہمیں توفیق دی جس کی مثال اس ملک میں تو ہمیں کہیں اور نظر نہیں آتی۔فالحمد للہ علی ذلک۔تحریک وقف عارضی ایک تحریک وقف عارضی کے نام سے میں نے شروع کی تھی گذشتہ سال دو ہزار چونتیس مردوں اور پانچ سو چوبیں مستورات کل دو ہزار پانچ سو اٹھاون افراد نے وقفِ عارضی کے لئے اپنے اوقات پیش کئے۔سالِ رواں میں واقفین کے ۸۴۱ وفود اور واقفات کے ۳۸۱ وفود کل بارہ سو بائیس وفود بھجوائے گئے۔اس طرف بھی جماعت کو زیادہ توجہ دینی پڑے گی۔اس لئے کہ اگر یہ حقیقت ہے اور اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ یہ حقیقت ہے کہ اسلام اور احمدیت کو مخلوق خدا کی خدمت کے لئے پیدا کیا گیا ہے اُن سے ہمدردی اور خیر خواہی کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔اگر سارے انسانوں کی خدمت کے لئے پیدا کیا گیا ہے تو سارے انسانوں کے حالات کا آپ کو علم ہونا چاہئے۔اسی کے پیش نظر میں نے سائیکلوں والی مہم شروع کی اور سرگودھا سب سے آگے نکلا۔بعض اور ضلعوں نے بھی کام کیا۔سرگودھا نے اپنے ضلع کے قریباً سارے گاؤں سے ملاپ کیا اور ان کی تعداد ان کے نقشہ کے مطابق ایک ہزار اڑ تھیں اور ہمارے پاس ایک نقشہ ہے اس کے مطابق ایک ہزار نواسی ہے۔کچھ فرق ہے لیکن اُن کے پاس جو نقشہ تھا اُس کے مطابق ہر گاؤں میں اُنہوں نے ملاپ کیا اور ہر گاؤں میں خالی ایک مرتبہ کا ملاپ تو کافی نہیں ہمارے پاس اتنی تعداد میں واقفین عارضی آنے چاہئیں اور آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ ایک شکل میں اس کی اس رنگ میں بدلتا ہوں کہ ان واقفین میں سے ایک حصہ تو پرانے طریق پر کام کرے گا اور اُن کا ایک حصہ سائیکل سوار واقفین کا ہوگا اور ان کو ایک گاؤں نہیں بلکہ پانچ یا دس گاؤں دیئے جائیں گے اور اس دو ہفتہ کے وقت میں وہ ان پانچ سات یا دس گاؤں جو اُن کے سپرد ہوں گے ان میں وہ چکر لگاتے رہیں گے اور ان کے حالات معلوم کریں گے اور اُن کی خدمت کریں گے اور ان کی اصلاح اور تربیت کے لئے کوشاں رہیں گے۔اس غرض کے لئے صرف ایک ضلع میں آپ کو ایک ہزار سے زائد واقفین کے وفود کی ضرورت ہے اور آپ نے سارے پاکستان کے لئے ہمیں بارہ سو بائیس وفود دیئے ہیں نہ صرف یہ کہ کام کا وقت ہے بلکہ کام کو بڑا تیز تر کرنے کا وقت ہے۔اس کے لئے