خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 47 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 47

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۴۷ ۲۱ ؍دسمبر ۱۹۶۵ء۔اختتامی خطاب بشیر دیا جائے گا جس کا نام محمود بھی ہوگا اور اس عاجز کو مخاطب کر کے فرمایا تھا کہ وہ اولوالعزم ہوگا اور حسن و احسان میں تیرا نظیر ہوگا۔وہ قادر ہے جس طور سے چاہتا ہے پیدا کرتا ہے سو آج ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء میں مطابق 9 جمادی الاول ۱۳۰۶ھ روز شنبہ میں اس عاجز کے گھر میں بفضلہ تعالیٰ ایک لڑکا پیدا ہو گیا ہے جس کا نام بالفعل محض تفاؤل کے طور پر بشیر اور محمود بھی رکھا گیا ہے اور کامل انکشاف کے بعد پھر اطلاع دی جائے گی“ مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ ۱۶۰ ح ، ۶۱ ( ح ) مطلب یہ ہے کہ گو تفاؤل کے طور پر میں اس بچے کا نام محمود اور بشیر رکھ رہا ہوں اور ابھی مجھے خدا تعالیٰ نے یہ نہیں بتایا کہ پسر موعود یہی لڑکا ہے یا کوئی اور لیکن جب خدا تعالیٰ کی طرف۔انکشاف ہو جائے گا تو میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس انکشاف کی اطلاع آپ کو کر دوں گا اور بتا دوں گا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے کیا علم دیا ہے ابھی تو میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ یہ بچہ زندہ بھی رہے گا یا نہیں کیونکہ بشیر اول پیدا ہوا اور چند کے ماہ بعد فوت ہو گیا اس لئے جب تک خدا تعالیٰ نہ بتائے میں نہیں کہ سکتا کہ یہی وہ بچہ ہے جو مصلح موعود اور عمر پانے والا ہے۔لیکن میں جانتا ہوں اور محکم یقین سے جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کے موافق مجھے سے معاملہ کرے گا اور اگر ابھی اس موعود لڑکے کے پیدا ہونے کا وقت نہیں آیا تو دوسرے وقت میں وہ ظہور پذیر ہوگا اور اگر مدت مقررہ سے ایک دن بھی باقی رہ جائے گا (یعنی نوسال سے ) تو خدائے عزوجل اس دن کو ختم نہیں کرے گا جب تک اپنے وعدہ کو پورا نہ کرلے۔۔۔۔۔پس اگر حضرت باری جلشانہ کے ارادہ میں دیر سے مراد اسی قدر دیر ہے جواس پسر کے پیدا ہونے میں جس کا نام بطور تفاول بشیر الدین محمود رکھا گیا ہے ظہور میں آئی تو تعجب نہیں کہ یہی لڑکا موعود لڑکا ہو۔ورنہ وہ بفضلہ تعالیٰ دوسرے وقت پر آئے گا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحه ۱۶۱ ح ) پھر جب حضور پر کامل انکشاف ہو گیا تو اس کے متعلق حضور نے دنیا کو جو اطلاع دی وہ یہ تھی۔پانچویں پیشگوئی میں نے اپنے لڑ کے محمود کی پیدائش کی نسبت کی تھی کہ وہ اب پیدا ہوگا اور اس کا نام محمود رکھا جائے گا اور اس پیشگوئی کی اشاعت کے لئے سبز ورق کے اشتہار