خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 463 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 463

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۴۶۳ ۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب میں نے اندازہ لگایا ہے کہ ہم تین مہینے میں تیار کر دیں گے۔اس کے لئے ہمیں اگر ایک سال بھی انتظار کرنا پڑے تو کر لینا چاہئے کیونکہ ستا اور اچھار ہے گا اور تیار بھی جلدی ہو جائے گا۔جب میں لندن میں رہا تو اس کا رخانہ دار کے مینیجنگ ڈائر یکٹر کو ملا تھا۔وہ حیران ہو کر پوچھنے لگا کہ اتنا بڑا پر لیں آپ نے لے کر کیا کرنا ہے۔میں نے کہا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ ساری دنیا میں قرآن کریم کو پھیلا دیں۔یہ تو چھوٹا پر لیس ہے جو کہ ابھی اور بڑھے گا۔مشرقی افریقہ کی یوگنڈا کی زبان میں قرآن شریف مع تفصیلی نوٹس مکمل ہو چکا ہے۔پہلے صرف پانچ پارے شائع ہوئے تھے۔اب تو مکمل ہو چکا ہے۔میں نے ابھی مشورہ نہیں کیا۔ان سے پتہ کروں گا کہ یہ بھی اپنے پریس میں آسانی کے ساتھ چھپ سکتا ہے یا نہیں۔سواحیلی ترجمہ قرآن کے دوسرے ایڈیشن کی طباعت کا انتظام کیا جا رہا ہے۔پہلے ایک ایڈیشن شائع ہوا تھا وہ ختم ہو چکا ہے۔جو کتب شائع کی گئی ہیں ان میں سے ایک افریقہ کے نام محبت واخوت کا پیغام ہے۔میرا نوٹ ہے۔میاں مبارک احمد صاحب نے ”سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ب کتاب لکھی ہے۔یہ بھی انگریزی میں پانچ ہزار میں شائع کی گئی ہے اور بڑی اچھی کتاب۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کتاب ” میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں، دس ہزار کی تعداد میں شائع کی گئی ہے۔اسلام اور عیسایت کا موازنہ اٹیلین زبان میں پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کیا گیا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عربی پمفلٹ الْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَة ” پانچ ہزار کی تعداد میں شائع ہوا ہے۔اس میں عربی بولنے والے اسلامی ممالک کو یہ بتایا گیا ہے کہ غیر مسلم ممالک اس معاملے میں تمہارے خلاف سب اکٹھے ہیں اور اکٹھے رہیں گے۔تمہیں ان سے کوئی فائدہ نہیں۔تم اپنی زندگی اور بقا کی جدو جہد اور کوشش کے لئے آپس میں مل کر سکیمیں بناؤ۔ان کے او پر انحصار نہ کرو۔وہ الکفر ملۃ واحدۃ ہے۔”امن کا پیغام اور حرف انتباہ یوگوسلاوین زبان میں پانچ ہزار شائع کیا گیا ہے یہ ایک مختصری تقریر ہے جو میں نے اپنے ۱۹۶۷ء کے دورے کے دوران لندن میں کی تھی۔اس میں ان کو پہلے مثالیں دی تھیں پھر میں نے بڑے واضح الفاظ میں کہا تھا جس کا خلاصہ یہ ہے کہ تمہارے لئے دو راستے کھلے ہیں یا اپنے پیدا کرنے والے رب کی طرف