خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 459 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 459

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۴۵۹ ۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطاب -------- ہو لیکن یہ یا درکھو کہ جس طرح ایک وقت میں کسی کو جیو (Jew) کہہ کر ہینگ (Hang) یعنی تخته دار پر لٹکا دیا جاتا تھا ہم اور ہمارا نو جوان پاکستان تمہیں کبھی اس کی اجازت نہیں دے گا کہ تم غلط الزام لگا کر عوام یعنی خدا کے بندوں کو ان کے حقوق سے محروم کر سکو جو اللہ تعالیٰ نے ان کو دیئے ہیں اور تم اسلام کا نعرہ لگا کر وہ حقوق ان سے چھیننا چاہتے ہو۔جو نا جائز اموال تمہارے پاس ہیں وہ تو تم سے چھین لئے جائیں گے لیکن وہ محسن حقیقی اللہ، جو ہمارا پیدا کرنے والا ہے اور جس نے اس دنیا کو اور اس کی نعمتوں کو پیدا کیا ہے اور وہ محسن اعظم انسانیت کا جس نے چودہ سوسال پہلے غریب کے حق میں نعرہ لگایا تھا۔ان کے ناموں کو نہیں بھلایا جائے گا ، ان کی عبادت کی جائے گی ، ان پر درود بھیجا جائے گا ، اسلام کی عظمت کو دلوں میں قائم کیا جائے گا اور اپنے عملوں سے اسے ظاہر کیا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔نہ اسلام خطرے میں ہے نہ اسلام کی تمہیں کچھ فکر کرنی چاہئے اپنی فکر کرو۔وہ جن کے ذمہ اشاعت اسلام اور غلبہ اسلام کا کام لگایا گیا ہے یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند کی جماعت ، وہ اپنا کام کرنے کے قابل ہے اور کرے گی تم کہتے ہو کہ پاکستان میں اسلام خطرے میں ہے۔میں بتاتا ہوں کہ ساری دنیا میں اور دنیا کے ہر ملک میں اسلام کے علاوہ ہر مذہب خطرے میں ہے۔عیسایت خطرے میں ہے۔یہودیت خطرے میں ہے۔ہندو مذہب اور بدھ مذہب خطرے میں ہیں۔ان کو کسی تلوار یا ایٹم بم کا خطرہ نہیں۔ان کو اس ہتھیار کا خطرہ ہے جو جسموں کو زندہ رکھتا اور دلوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔اسلام کا محبت کا پیغام غالب آکر رہے گا۔انسانی تاریخ میں یہ وقوعہ ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ نفرت محبت کے مقابلہ میں جیتی ہو۔ہمارے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے اسلام کی محبت کا پیغام دیا ہے اور ہمیں کہا ہے کہ دنیا کے کونے کونے میں جاؤ اور اسلام کے اس محبت کے پیغام سے دنیا کو گھائل کرو اور اسلام کو غالب کرو۔یہ خدا کی تقدیر ہے یہ پوری ہوگی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔ایک اور فضل جو اللہ تعالیٰ نے دورانِ سال ہم پر کیا وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس غریب جماعت کو یہ توفیق دی کہ ایک اور عیسائی ملک سویڈن میں ایک مشن کھولا گیا۔الحمد للہ علی ذلک۔ایک دوسرا فضل یہ کیا کہ جاپان میں ایک عالمگیر مذہبی کا نفرس منعقد ہوئی ، اس میں