خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 458
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۴۵۸ ۲۷ دسمبر ۱۹۷۰ء۔دوسرے روز کا خطار میں نے محدود پیمانے پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس خواہش اور اس احسان عظیم کا جو اس شعبہ زندگی میں بھی آپ نے انسان پر کیا اس کا اعلان کیا تھا کہ اس خواہش کو پورا کیا جائے۔اب اس الیکشن میں نوجوان پاکستان نے میری اسی سکیم کو بڑے پیمانے پر پورا کرنے کا عہد باندھا اور نئے الیکشن میں اعلان کیا کہ کوئی بھوکا نہیں رہے گا۔میں نے یہ اعلان ڈیڑھ سال پہلے ہی کر دیا تھا کہ کوئی بھوکا نہیں رہے گا چنانچہ اب نوجوان قوم نے کہا کہ کوئی بھوکا نہیں رہے گا۔اب جو خسیس سرمایہ دار ہے جو اسلام کی ہدایت اور تعلیم پر عمل نہیں کرنا چاہتا وہ اعتراض کر رہا ہے چنانچہ ہم پر بھی اعتراض کر دیا کہ کتابیں لکھتے ہو کمیونزم کے خلاف اور خطبے دیتے ہو کمیونزم کے خلاف لیکن ووٹ دے دیئے ہیں کمیونزم کے حق میں۔کس احمق نے تمہیں کہا ہے کہ ہم نے اشتراکیت کے حق میں ووٹ دیئے ہیں۔لطیفہ یاد آ گیا۔انسان پر ایک زمانہ ایسا بھی گذرا ہے ہم نے پڑھا ہے دیکھا نہیں۔خدا کسی کو ایسا زمانہ نہ دکھائے کہ جب کسی کو قتل کرنا ہوتا تھا تو کہہ دیتے تھے یہودی، یہودی اور اس کو قتل کر دیتے تھے انگریزی میں محاورہ ہے Call him a jew and hang him کہ جیو (Jew) کا نعرہ لگا دو اور اس کو تختہ دار پر لٹکا دو۔اب جو نہیں اشترا کی ، جو کمیونسٹ نہیں ہیں، انہیں کمیونسٹ ، کمیونسٹ کہہ کر یہ کہ دیا جاتا ہے کہ اسلام تباہ ہو گیا۔نہیں ہیں وہ کمیونسٹ۔تم کہتے ہو ہم نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا لیکن ہمارا ان کے ساتھ کوئی الحاق نہیں ہوا۔ہم نے بعض دوسروں کو بھی ووٹ دیئے اور اسی طرح پیپلز پارٹی کو بھی ووٹ دیئے لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنی بھی حقیر سی طاقت دی ہے، اس کے بڑے حصے نے پیپلز پارٹی کے حق میں ووٹ دیا۔یہ بھی درست ہے۔جب تم کہتے ہو کہ احمدیوں نے (میں یہ نہیں کہتا کہ ان کی بات صحیح ہے) میں یہ کہتا ہوں کہ وہ کہتے یہ ہیں کہ احمدیوں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر اور ان کی مدد کر کے پیپلز پارٹی کو جتادیا اور ایک انقلاب عظیم اس دنیا میں بپا ہو گیا۔پس یہ بھی سن لو کہ ہمارے ملک میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم رائج کی جائے گی۔اگر ہم میں اتنی طاقت ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کو جتا سکتے تھے تو ہم میں اتنی بھی طاقت ہے کہ ہم جو چاہیں گے ، آگے منوائیں گے اور ہم جو چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ قرآن کریم کی عظمت یہاں قائم