خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 409
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۴۰۹ ۲۸ دسمبر ۱۹۶۹ء۔اختتامی خطاب کرنا چاہتے ہو، ہر دوسری قوم سے آگے نکلنا چاہتے ہو تو آ ؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے اکھٹے ہو جاؤ۔خدا تعالیٰ کا یہ عظیم رہبر اور رہنما اور ہادی تمہیں بلند سے بلند تر رفعتوں تک لے جاتا چلا جائے گا۔دوسری رحمت جو ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بنی نوع انسان پر نظر آتی ہے اور جو بڑی وسیع ہے اور ان آیات میں بیان ہوئی ہے۔وَهُذَا كِتَب أَنْزَلْتُهُ مُبْرَك مُّصَدِّقُ الَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ وَلِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا (الانعام:۹۳) وَهَذَا كِتَب أَنْزَلْنَهُ مُبْرَكَ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الانعام:۱۵۶) ان آیات میں بیان کیا گیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پہلی قوموں پر عظیم احسان ہے دیکھو پہلے تمام انبیاء جن کو ایک قوم کے علاوہ دنیا کی باقی ساری اقوام جھٹلا رہی ہیں یا وہ انہیں اس قابل نہیں سمجھتیں کہ انہیں سچا سمجھا جائے مثلاً یہودیوں کے انبیاء کے متعلق ہندو کہتے تھے کہ یہ جھوٹے ہیں یعنی صرف یہ نہیں کہ ان کا یہ ایمان نہیں تھا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام ہیں تو بچے مگر وہ ہماری طرف مبعوث نہیں ہوئے بلکہ ان کا عقیدہ یہ ہے کہ یہ بچے ہی نہیں ، یہ جھوٹے ہیں۔غرض ہر نبی کو اس کی قوم کے علاوہ دنیا کی باقی اقوام نے عملاً جھٹلا دیا لیکن قرآن کریم دنیا میں آیا تو اس نے دنیا کی ساری اقوام کو مخاطب کر کے کہا کہ آدم علیہ السلام کی نبوت پر ایمان لاؤور نہ نجات نہیں مل سکتی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نبوت پر ایمان لاؤ ورنہ نجات نہیں مل سکتی۔حضرت نوح علیہ السلام کی نبوت پر ایمان لاؤ ورنہ تمہیں نجات نہیں مل سکتی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نبوت پر ایمان لاؤ ور نہ تمہیں نجات نہیں مل سکتی حضرت موسی علیہ السلام پر ایمان لاؤ ورنہ تمہیں نجات نہیں مل سکتی ، حضرت عیسی پر ایمان لاؤ ورنہ تمہیں نجات نہیں مل سکتی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ پر ایمان لا ؤ اور مجھ پر ایمان لانے کے ساتھ تمہیں باقی سب انبیاء پر بھی جو میرے عزیز شاگرد ہیں ایمان لانا پڑے گا۔اگر تم مجھ پر اور باقی انبیاء کی نبوتوں پر ایمان لے آؤ گے تو تمہیں نجات مل جائے گی۔غرض قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گذشتہ انبیاء اور ان کی اقوام پر یہ عظیم احسان ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ ہر نبی جو پہلے آیا ہے وہ خدا کا ایک برگزیدہ نبی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا