خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 209
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۰۹ ۱۲ جنوری ۱۹۶۸ء۔دوسرے روز کا خطار ہے یا کوئی اور عذر ہوتا ہے مگر ساٹھ فیصدی لوگوں نے ضرور دیکھا ہوگا۔اس طرح ہمارا اندازہ ہے کہ ساٹھ لاکھ آدمیوں نے یہ پروگرام دیکھا ہوگا پھر ہم کو پن ہیگن گئے تو وہاں دوا یجنسیز یعنی دو کمپنیوں نے تصویریں لیں۔ایک انٹر نیشنل ٹی وی تھی اور ایک ڈینیش ٹی وی تھی۔یہ تصویریں پہلے ڈنمارک کے ملک میں دکھائی گئیں وہاں پتہ نہیں کتنے لوگوں نے انہیں دیکھا لیکن انٹر نیشنل ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ کوپن ہیگن کی مسجد کی ٹی وی ہم سے باہر کے ملکوں نے بھی لی ہے۔جن میں سے صرف چند ایک کا ہمیں پتہ لگ سکا ہے مثلاً وہ ڈنمارک میں دکھائی گئی ہے۔نائیجیریا میں دکھائی گئی ہے گھانا میں دکھائی گئی ہے۔کویت میں دکھائی گئی ہے مراکش میں دکھائی گئی ہے۔مصر میں دکھائی گئی ہے اور جرمن کے سارے ٹی وی اسٹیشنوں نے اسے دکھایا ہے۔سیرالیون میں بھی یہ دکھائی گئی ہے اور سعودی عرب نے اس کو دو دفعہ دکھایا ہے اور مشرق وسطی کے اور بہت سارے ملکوں نے بھی دکھایا ہے گو یہ ہمارا قیاس ہے معین ناموں کا مجھے پتہ نہیں اس لئے میں وہ نام نہیں لیتا۔مصر کا نام امام کمال یوسف کے خط میں ہے کہ وہاں بھی یہ دکھائی گئی ہے اور مراکش کے متعلق انہوں نے لکھا ہے کہ تصویر نہیں دکھائی گئی لیکن جو الفاظ ریل کے تھے۔مثلاً میری تلاوت تھی اور بہت سارے دوسرے رے تھے وہ اس کے اوپر آگئے ہیں۔اس طرح وہ مراکش میں بھی دکھائی گئی ہے ہمارے بعض آدمیوں نے جو نائیجیریا سے آئے ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ئی کروڑ آدمیوں نے نائیجیریا میں یہ ٹی وی دیکھی ہے۔جرمنی کے اسٹیشن پر دکھائی گئی تو وہاں بھی کئی کروڑ آدمیوں نے اسے دیکھا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے یہ سامان کر دیا کہ گو مختصر ہی سہی لیکن ان کے کانوں تک یہ آواز پہنچے اور انہوں نے ایک شکل دیکھ لی جو اپنے ملک سے سفر کر کے صرف اس مقصد سے ان ملکوں میں گیا تھا کہ اسلام کے ساتھ ان کا تعارف کرائے اور انہیں پوری وضاحت کے ساتھ اور بغیر کسی مداہنت کے یہ بات پہنچا دے کہ آج ہلاکت سے بچنے کی ایک ہی راہ ہے اور وہ راہ اسلام کا بتایا ہوا صراط مستقیم ہے۔غرض کروڑ ہا آدمیوں نے اس شکل کو ٹیلی ویژن پر دیکھا۔ضمناً اس ٹی وی کے نتیجہ میں پاکستان کی عزت بھی بہت بڑھی کیونکہ سعودی عرب اور کویت اور مصر اور دوسرے مشرق وسطی کے ملکوں نے افتتاح مسجد ڈنمارک کی یہ تصویر میں ٹی وی پر اس اعلان کے ساتھ دکھائیں کہ پاکستان یورپ میں بڑی تبلیغ کر رہا ہے اور مساجد بنا رہا ہے اور ایک