خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 8
خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۰ دسمبر ۱۹۶۵ء۔دوسرے روز کا خطار کرتا۔تو آپ ادارہ الفضل کو یا مجھے لکھیں گے کہ یہ یہ ضرورتیں ہیں اور اخبار انہیں پورا نہیں کر رہا۔ہر علاقہ کی ضرورتیں الگ الگ ہیں۔سندھ کی ضروریات اور ہیں اور پشاور کی ضروریات اور ہیں۔ایک مقام پر ایک قسم کے اعتراضات کئے جاتے ہیں۔تو دوسرے مقام پر دوسری قسم کے اعتراضات کئے جاتے ہیں۔ایک جگہ لوگوں کے دلوں میں ایک سوال پیدا ہوتا ہے۔تو دوسری جگہ دوسرا سوال سامنے آ جاتا ہے۔ان سارے سوالات کے جوابات ہمارے مرکزی اخبار میں آنے چاہیں۔تاوہ ساری جماعت کی ضرورتوں کو پورا کر سکے اور دراصل یہی غرض ہے وہ، جس کے لئے یہ جاری کیا گیا تھا اگر آپ دوست اسے پڑھیں گے ہی نہیں تو اُس کا معیار کیسے بلند ہو گا پس میں جماعت کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ وہ الفضل کو خریدیں اور اُسے پڑھا کریں (چاہے اس کا معیارا بھی اتنا بلند نہیں ہے) تا ان مقاصد کے پورا کرنے میں آپ کا بھی حصہ ہو جن کے لئے اسے جاری کیا گیا تھا۔پھر آپ دعا کریں کہ خدا تعالیٰ اس اخبار کے ادارہ کو تو فیق عطا کرے کہ وہ اس کے معیار کو ان بلندیوں پر لے جائے۔جن بلندیوں پر پہنچانے کی اس کے بانی کی خواہش تھی۔پھر ایک رسالہ الفرقان ہے جسے مخدومی محترمی ابولعطاء صاحب نکالتے ہیں۔اس کا ایک خاص مقصد ان کے سامنے ہے اور وہ حتی الوسع خوش اسلوبی سے اُسے نبھا رہے ہیں۔یہ رسالہ بڑا دلچسپ اور مفید ہے امید ہے کہ دوست اس کی خریداری کی طرف بھی توجہ کریں گے۔ماہنامہ انصار اللہ مجلس انصار اللہ کا رسالہ ہے اس کی پالیسی بھی مخصوص نوعیت کی ہے اور اسے خاص غرض کے لئے جاری کیا گیا ہے جن لوگوں نے یہ رسالہ دیکھا ہے انہوں نے نوٹ کیا ہو؟ گا کہ اس میں اشتہارات نہیں ہوتے اس میں زیادہ تر تربیتی مضامین ہوتے ہیں اور تبلیغ کو بالواسطہ طریق سے مد نظر رکھا جاتا ہے۔کیونکہ تربیت خود اشاعت مقصد اور اشاعت عقائد کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔دوستوں کو اس کی خریداری کی طرف بھی توجہ کرنا چاہئے۔اسی طرح خدام الاحمدیہ کا ماہنامہ خالد اور اطفال کا ماہنامہ تشحذ الاذہان ہے ہمارے نوجوان انصار ، خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کو ان کی طرف توجہ دینی چاہئے اور ان کی اشاعت کو کم از کم اس حد تک پہنچا دینا چاہئے کہ یہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں اور دوسری مد وں سے رقوم نکال