مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 282 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 282

حضرت خلیفتہ امسح الرابع رحمہ اللہ تعالی کا دورہ یورپ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ مسندِ خلافت پر متمکن ہونے کے بعد پہلی مرتبہ 28 جولائی 1983 ء کو یورپ کے تاریخی سفر پر روانہ ب ہوئے۔اس دورے میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ پہلے ناروے تشریف لے گئے اس کے بعد بالترتیب سویڈن، ڈنمارک، جرمنی، آسٹریلیا، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ، سپین، برطانیہ اور سکاٹ لینڈ تشریف لے گئے۔اس دورہ کے دوران حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے متعدد مجالس سوال و جواب منعقد فرمائیں ، کئی پریس کانفرنسز سے خطاب فرمایا، مختلف مشن ہاؤسز کا قیام عمل میں آیا، بے شمار لوگوں کو شرف ملاقات بخشا۔اسی دورہ میں حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ہسپانیہ (سپین) کی سر زمین پر بننے والی تاریخی مسجد بیت بشارت پیدرو آباد) کا افتتاح بھی فرمایا جو قریباً 700 سال بعد بننے والی سپین کی پہلی مسجد تھی۔11اکتوبر کو یورپ کا تاریخی سفر اور تربیتی دورہ مکمل فرمانے کے بعد حضور واپسی کے لئے عازم سفر ہوئے اور 13 اکتوبر 1983 ء کو بخیر و عافیت مرکز سلسلہ پہنچ گئے۔( حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کا دورہ مشرق بعید: (رساله خالد جنوری 1983ء۔صفحہ 9 تا 18) 22 اگست 1983 ء کو سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشرق بعید کے چار ممالک سنگا پور، نجی، آسٹریلیا اور سری لنکا کے تبلیغی اور تربیتی دورے پر روانہ ہوئے۔روانگی سے قبل حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے بہشتی مقبرہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے مزاروں پر اور صحابہ کے مزاروں پر دعا کی۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کا جماعت احمدیہ کے کسی بھی خلیفہ کا مشرق بعید کا پہلا دورہ تھا۔دوره الفضل 22 اگست 1983 ء) حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کا دورہ سنگا پور : حضور رحمہ اللہ تعالیٰ اپنے دورہ کے پہلے مرحلے میں 8 ستمبر 1983 ء کو سنگا پور پہنچے۔سنگا پور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مقامی جماعت کے علاوہ انڈونیشیا، ملائشیا اور صباح کے احباب کی بڑی تعداد نے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کا استقبال نہایت پر تپاک طریقے سے کیا۔الفضل 12 ستمبر 1983 ء) و ستمبر کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے سنگا پور کی مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی اسی روز انڈونیشیا سے آئے ہوئے احمدی افراد نے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی ملاقات کا شرف حاصل کیا۔(الفضل 14 ستمبر 1983 ء) 12-11 ستمبر کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے انڈونیشیا، ملائشیا، صباح اور سنگا پور کی مجالس عاملہ کے اجلاس میں شرکت فرمائی اور مجالس عرفان میں بھی تشریف فرما ہوئے۔سنگاپور، انڈونیشیا اور صباح کے احباب نے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے دست مبارک پر عہد بیعت کی تجدید بھی کی۔حضور رحمہ اللہ تعالی کا نجی میں ورود مسعود: (الفضل 17 ستمبر 1983ء) 282