مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 280 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 280

گیمبیا، سیرالیون اور لائبیریا کا دورہ فرمایا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے نائیجیریا کے اس وقت کے صدر جنرل یعقوب گوان، لائبیریا کے صدر ٹب مین اور گیمبیا کے صدر داؤد جوارا" سے ملاقات فرمائی۔اسی طرح غانا اور سیرالیون کے صدرانِ مملکت کو بھی شرف ملاقات بخشا اس دورہ سے واپسی پر حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے نصرت جہاں ریزرو فنڈ قائم فرمایا جس میں جماعت نے اس وقت 53لاکھ روپے جمع کرائے جس سے مغربی افریقہ میں سکول اور کلینک کھول کر ان اقوام کی خدمت اور خوشحالی کے سامان فرمائے۔اسی دورہ کے دوران حضور رحمہ اللہ تعالیٰ (حضرت خلیفہ اُسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ) نے مسجد اجیواڈے ( نائیجیریا) کی تعمیر شدہ تیسری مسجد کا افتتاح فرمایا اسی طرح غانا کے دارالحکومت آکرہ میں ایک مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا اس کے علاوہ حضور رحمہ اللہ تعالٰی حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے افریقہ کے مختلف ممالک میں مختلف علاقوں میں کئی مساجد کا افتتاح فرمایا اور کئی کا سنگ بنیاد ررکھا۔1980 ء میں حضور رحمہ اللہ تعالی ( حضرت خلیفتہ اصبح الثالث رحمہ اللہ تعالی) نے دوسری مرتبہ افریقہ کا دورہ فرمایا اس دورہ میں بھی حضور رحمہ اللہ تعالیٰ (حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے نائیجیریا میں تین بڑی مساجد کا افتتاح فرمایا اس کے علاوہ مغربی افریقہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے تعلیمی اور طبی سر گرمیوں کا جائزہ لیا اور متعدد تعلمی اور طبی مراکز کھولنے کی منظوری فرمائی۔حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کے سفر امریکہ و کینیڈا: از حیات ناصر جلد 1۔صفحہ 388 تا410) 1976 ء کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ (حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالٰی) امریکہ و کینیڈا کے پہلے دورے پر روانہ ہوئے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے واشنگٹن، ڈیٹن، نیویارک اور نیو جرسی کا دورہ فرمایا اور ان شہروں کے جلسہ ہائے سالانہ میں شرکت فرمائی اور خطابات فرمائے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کو کمیونٹی سنٹر بنانے اور ان میں پھلدار پودے لگانے کی تحریک بھی فرمائی۔امریکہ کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کینیڈا بھی تشریف لے گئے جہاں آپ رحمہ اللہ تعالیٰ کا والہانہ استقبال کیا گیا۔1980ء میں حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ دوسری مرتبہ امریکہ و کینیڈا کے دورے کے لئے روانہ ہوئے۔یہ حضورانور رحمہ اللہ تعالیٰ کا آخری غیر ملکی دورہ تھا۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کے مبارک سفر: 13 جنوری تا 19 جنوری 1983ء فروری 1983۔فروری 1984ء 28 جولائی تا13 اکتوبر 1983ء سفر لاہور سفر سندھ سفر یورپ سفر مشرق بعید 22 اگست تا 14 اکتوبر 1983ء سفر کینیڈا اکتوبر تا نومبر 1987ء از حیات ناصر جلد 1۔صفحہ 403 تا408) 280 سفر مغربی افریقہ جنوری تا فروری1988ء سفر مشرقی افریقہ 26 اگست تا 28 ستمبر 1988 سفر بھارت 15دسمبر 1991ء ء