مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 278 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 278

(1) مسجد، (2) دفتر پرائیویٹ سیکرٹری (3) بیرکس برائے پہرے داران، (4) کوارٹرز برائے صاحبزادگان حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ، (5) کوارٹرز برائے ناظر صاحبان و وکلا حضرات تحریک جدید، (6) بیرکس برائے غیر ملکی طلباء (7) کوارٹرز برائے ڈسپنسری و ڈسپنسر، (8) کوارٹرز برائے معلم نخلہ اور (9) گیسٹ ہاؤس برائے جا معہ نصرت ربوہ۔مخلہ کے ماحول کو خوشگوار اور پر فضا بنانے کے لئے ایک باغ بھی لگایا گیا جس میں ولایتی شریفہ ، یوکلپٹس، مالٹا، آلوچہ، آڑو، امرود، انگور، انجیر اور فالسہ کے پودے لگائے گئے۔مخلہ کی قیام گاہوں میں روشنی اور پنکھوں کے لئے جزیٹر نصب کیا گیا جو محمد اکرام اللہ صاحب ملتان چھاؤنی کے ذریعہ مہیا ہوا ، وائرنگ کے لئے نصرت کمپنی کی خدمت حاصل کی گئیں جس کے نگران صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب اور منیجر چودھری غلام حسین صاحب تھے۔نخلہ کے پرانے ریکارڈ کے مطابق سیدنا حضور مصلح موعود رضی اللہ عنہ تعمیرات کا معائنہ کرنے کے لئے مخلہ میں پہلی بار 6 جون 1956ء (احسان ہش (1335 کو رونق افروز ہوئے اور ایک رات کے قیام کے بعد مری تشریف لے گئے۔اس ابتدائی سفر کے بعد حضور رضی اللہ عنہ ہر سال جابہ میں تشریف لے جاتے رہے۔آخری بار حضور رضی اللہ عنہ نے 9 جولائی1962ء (وفا ہش (1341) کو سفر نخلہ اختیار فرمایا اور قریباً اڑھائی ماہ تک قیام فرما رہنے کے بعد 26 ستمبر 1962ء (تبوک ہش 1341) کو ربوہ تشریف لائے۔مخلہ میں سلسلہ احمدیہ کے بہت سے اہم دینی کام سر انجام پائے۔حضور رضی اللہ عنہ نے یہاں متعدد ایمان افروز خطبات جمعہ ارشاد فرمائے ، تفسیر صغیر جیسی مہتم بالشان تفسیر نہیں پایہ تکمیل تک پہنچی، بہت سے خوش قسمت افراد اور جماعتوں کو اپنے پیارے امام سے شرف باریابی کے قیمتی مواقع میسر آئے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے وصال کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ بھی اپنے مبارک عہد خلافت کے اوائل میں نخلہ تشریف لے گئے۔افسوس مئی جون 1947ء کے ملکی ہنگاموں کے دوران نخلہ کی بستی نہایت بے دردی سے تاخت و تاراج کر دی گئی۔حضرت خلیفہ امسح الثالث رحمہ اللہ تعالی کے مبارک سفر: سفر سندھ نومبر 1966ء۔1980ء 6 جولائی 1967ء۔اکتوبر 1980ء تاریخ احمدیت جلد 18 صفحہ 433 تا 436) * 1980- 1970 1980- 1976 سفر یورپ سفر افریقہ سفر امریکہ و کینیڈا حضرت خلیفة المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے سفر ہائے سندھ : حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی 10 نومبر 1966ء کو حیدر آباد سندھ تشریف لے گئے 11 نومبر کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے بشیر آباد اسٹیٹ کے مختلف حلقوں کا دورہ فرمایا اور خطبہ جمعہ بشیر آباد کی وسیع مسجد میں ارشاد فرمایا جس کا لب لباب یہ تھا کہ مسیح موعود علیہ السلام کو مان کر ہمیں زندہ خدا، زندہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور زندہ کتاب یعنی قرآن کریم جیسے فیوض حاصل ہوئے۔13 نومبر 1966 ء کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ ناصر آباد اسٹیٹ کی اراضیات کے معائنہ کے لئے تشریف لے گئے اس کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ محمود آباد اسٹیٹ کی اراضیات اور باغ کے معائنہ کے لئے گئے حیدر آباد میں قیام کے دوران حضور رحمہ 278