مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 596
وو نورالدین +1913 10 حضرت پیر صاحب رضی اللہ عنہ نے خلافت ثانیہ کے ابتدائی ایام میں حضرت خلیفہ لمسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے مصلح موعود ہونے کے بارہ میں ” پسر موعود “ کے نام سے ایک لاجواب رسالہ شائع کیا جس میں حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی اس تحریر کو بھی چھاپ دیا۔“ (بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 9 صفحہ 485) مصلح موعود کی نشاندہی۔تقریر حضرت مولوی محمد احسن صاحب اور ان الہامات میں سے ایک یہ بھی الہام تھا کہ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعُلَاءِ۔۔۔۔الخ جو اس حدیث کی پیشنگوئی کے مطابق تھا جو مسیح موعود کے بارے میں ہے کہ يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ - یعنی آپ علیہ السلام ہاں ولد صالح عظیم الشان پیدا ہو گا۔چنانچہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب موجود ہیں۔من جملہ ذریت طیبہ کے اس تھوڑی سے عمر میں جو خطبہ انہوں نے چند آیات قرآنی کی تفسیر میں بیان فرمایا اور سنایا ہے اور جس قدر معارف اور حقائق بیان کئے ہیں وہ بے نظیر ہیں۔اب کوئی انہیں معمولی سمجھے اور کہے یہ تو کل کے کے - بچے ہیں۔ابھی ہمارے ہاتھوں میں پلے ہیں اور کھیلتے کودتے پھرتے تھے تو یاد رہے یہ فرعونی خیالات ہیں۔پس جبکہ صدہا یہ الہام زور شور پورے ہوئے کہ جو الہام ذریت طیبہ کیلئے ہیں کیا وہ پورے نہ ہوں گے۔گلا وَحَاشَـا ضرور پورے ہوں گے۔أَيُّهَا الْاَحْبَابُ ! ان الہامات پر بھی کامل ایمان ہونا چاہیے۔ایسا نہ ہو کہ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَّ نُكَفِّرُ بِبَعْضٍ کی وعید میں کوئی آ جائے۔نعوذ باللہ خصوصاً ایسی حالت میں کہ آثار ان الہامات کے پورے ہونے شروع ہو گئے ہیں۔حضرت خلیفہ امیج کے حکم سے ہماری کل جماعت کے وہ امام ہیں اور انہوں نے تھوڑے ہی عرصہ میں ایسی غیر معمولی ترقی کی ہے جیسے کہ الہام میں تھی اور میں نے تو ارہاص کے پر یہ سب ارشاد مشاہدہ کئے ہیں اس لئے میں مان چکا ہوں کہ یہی وہ فرزند ارجمند ہیں جن کا نام محمد احمد سبز اشتہار میں موجود ہے۔(ضمیمه اخبار بدر مطبوعہ 26/جنوری 1911ءصفحہ 2 تا 4) طور حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا دعوی مصلح موعود : گو میں پہلے بھی مختلف مقامات پر اس کا اعلان کر چکا ہوں مگر اب جبکہ ساری جماعت یہاں جمع ہے میں اس کے سامنے ایک بار پھر یہ اعلان کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے اذن اور اسی کے انکشاف کے ماتحت میں اس امر کا اقرار کرتا ہوں کہ وہ مصلح موعود جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں کے ماتحت دنیا میں آنا تھا اور جس کے متعلق یہ مقدر تھا کہ وہ اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا کے کناروں تک پھیلائے گا اور اس کا وجود خدا تعالیٰ کے جلالی نشانات کا حامل ہو گا وہ میں ہی ہوں اور میرے ذریعہ ہی وہ پیشگوئیاں پوری ہوئی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے اپنے ایک بیٹے کے متعلق فرمائی تھیں یاد رہے کہ میں کسی خوبی کا اپنے لئے دعوے دار نہیں ہوں۔میں فقط خدا تعالیٰ کی قدرت کا ایک نشان ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے خدا موعود 596