مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 568
جس پر زمانے کی ضروریات کے مطابق کلام الہی کے معارف کھولے جاتے ہیں اور وہی جماعت کے دلوں کو باہم باندھ کر کلام الہی سے محبت پیدا کرنے والا ہوتا ہے۔اس کلاس کے دوران حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے آقا و مولا حضرت اقدس محمد مصطفی ملاقہ کے اسوہ کی اتباع میں تعلیم و تفہیم کے ہر انداز کو اپنایا۔کبھی ایک مشکل بتا کر خود اس کا حل بتاتے اور کبھی حاضرین کو غور کرنے اور جواب دینے کی دعوت دیتے اور جواب درست ہونے پر بے حد حوصلہ افزائی فرماتے ، کبھی مختصر اصولی بحث فرماتے ، کبھی قدرے تشریح وضاحت فرماتے اور کبھی یوں بھی ہوتا کہ کوئی مسئلہ فوری طور پر حل پذیر نہ ہوتا تو قرآن مجید کے اصل مطلب اور مضمون سے عشق کی بنا پر کمال عجز سے فرماتے کہ اس کی سمجھ نہیں آئی کل غور کر کے اس پر بات کریں گے اور بعض اوقات یوں بھی ہوا کہ حاضرین میں سے کسی کا پیش کردہ حل قبول فرما لیا مگر بعد میں اس پر تدبر فرماتے ہوئے اور بھی بہتر جواب عطا فرما دیا۔ان کلاسز کا اجرا 15 جولائی 1994 ء سے ہوا اور مکمل ترجمۃ القرآن پرمشتمل 305 کلاسز کے ذریعہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اپنے شاگردوں کو فہم قرآن اور عشق قرآن کے اسلوب سمجھائے۔ان کلاسز کے اتنے لمبے عرصہ پر پھیلے ہوئے اتنے طویل سلسلہ کو جس باقاعدگی لگن اور عزم و استقلال سے جاری رکھا اور تکمیل کو پہنچایا وہ ایک عاشق حقیقی کے سوا کسی اور کا نصیبہ ہو سکتا ہی نہیں۔ایک مرتبہ تھکا دینے والے لمبے دورہ سے واپس تشریف لائے تو اگلے ہی دن ترجمۃ القرآن کلاس آ گئی تو حسب سابق پورے وقت پر تشریف لائے اور آکر فرمایا: یہ اچھا ہوا کہ سفر سے واپسی پر ترجمہ سے آغاز ہو رہا ہے۔“ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: وو کلاس نمبر 12 الفضل 27 دسمبر 2003ء) ہے " آج اللہ تعالیٰ نے قرآن کی عظمت کی خاطر قرآنی دلائل کی تلوار میرے ہاتھ میں تھمائی ہے۔میں قرآن پر حملہ نہیں ہونے دوں گا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں پر حملہ نہیں ہونے دوں گا۔جس طرف سے آئیں، جس بھیس میں آئیں ان کے مقدر میں شکست اور نامرادی لکھی جا چکی کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ دوبارہ قرآن کریم کی عظمت کے گیت گانے کے جو دن آئے ہیں آج یہ ذمہ داری مسیح موعود علیہ السلام کی غلامی میں میرے سپرد ہے اس لئے جب تک میں حق ادا نہ کر لوں ان آیات پر ٹھہرا رہوں گا یہاں تک کہ آپ پر اور سب پر، ہر ذی عقل پر ثابت ہو جائے گا کہ یہ جھوٹے عقیدے ہیں۔(درس القرآن فرموده: 16 رمضان المبارک 27 فروری 1994ء) حضرت خلیفة اصبح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے 21 سالہ دور خلافت میں متعدد زبانوں میں تراجم قرآن تیار ہوئے جن کی حضرت خلیفة أمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے براہِ راست نگرانی فرمائی اور نہایت دیدہ زیب اور اعلیٰ معیار کی طباعت کا بھی اہتمام فرمایا ان تراجم کی کل تعداد 57 ہو چکی ہے۔اسی طرح دنیا کی 117 زبانوں میں مختلف مضامین مشتمل منتخب آیات کے تراجم شائع کئے گئے اور دنیا بھر کو قرآن کریم کی شیریں تعلیم سے روشناس کرایا گیا۔حضرت خلیفة أمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطبات جمعہ مختلف مواقع کے خطابات، مجالس عرفان، انفرادی و اجتماعی ملاقاتیں اور انتظامی و تربیتی معاملات میں ہدایات قرآنی رہنمائی کے آئینہ دار تھے مگر وہ درس القرآن جو متعدد سالوں کے رمضان المبارک کے ایام میں ارشاد فرمائے ایک ایسا حسین منظر پیش کر رہے ہیں جس میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک کے عشق سے مخمور کبھی معارف کے بحر ذخار کی تہہ سے عرفان کے چمکدار اور قیمتی موتی چن کر لارہے ہیں اور کبھی قرآن کی 568