مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 283 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 283

حضور رحمہ اللہ تعالیٰ 8 ستمبر سے 15 ستمبر تک سنگا پور کا تبلیغی اور تربیتی دورہ کامیابی سے مکمل فرمانے کے بعد 16 ستمبر کو بذریعہ ہوائی جہاز نجی پہنچے۔نجی کے شہر نادی کے ائر پورٹ پر جماعت احمدیہ نجی کے سینکڑوں افراد نے حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ کا پر تپاک استقبال کرنے کی سعادت پائی۔نادی شہر کے مشیر بھی حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے استقبال کے لیے تشریف لائے ہوئے تھے بعد ازاں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ائر پورٹ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا اور سوالات کے جوابات دیئے۔18 ستمبر کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے عید الاضحیٰ کی نماز پڑھائی حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے نجی سے جماعت احمدیہ کے احباب کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکانہ اور عید مبارک کا دعائیہ تحفہ ارسال فرمایا۔الفضل 20 ستمبر 1983ء) 19 ستمبر کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے نجی کے قائم مقام وزیر اعظم Mr۔Edward۔Beddors سے ملاقات فرمائی جو نصف گھنٹہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ رہے۔ریڈیو نجی نے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے دو انٹرویو ریکارڈ کئے ایک اردو میں اور ایک انگریزی میں۔الفضل 24 ستمبر 1983) 20 ستمبر کو مسجد سواوا میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجلس مشاورت کی صدارت فرمائی حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے نجی کی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کرنے کی تحریک فرمائی پھر احمدی بچوں کو ارشاد فرمایا کہ وہ نجی کی زبان سیکھیں۔نماز عشا کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجلس عرفان منعقد فرمائی۔21 ستمبر کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ بذریعہ ہوائی جہاز سودا سے لمباسہ تشریف لے گئے جہاں پر لمباسہ ولوڈا اور ندروواقا سے آئے ہوئے احباب نے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کا پُرتپاک استقبال کیا۔مغرب اور عشا کی نمازوں کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مجلس عرفان منعقد فرمائی۔(الفضل 25 ستمبر 1983) 22 ستمبر کو حضور رحمہ اللہ تعالی لمباسہ سے تاوی نونی تشریف لے گئے۔اس جزیرے سے انٹر نیشنل ڈیٹ لائن گزرتی ہے۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ڈیٹ لائن کا معائنہ فرمایا۔23 ستمبر کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے نماز جمعہ مسجد فضل عمر سودا میں ادا کی۔رات 8 بجے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ یونیورسٹی اور ساؤتھ پیسفک سودا تشریف لے گئے جہاں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک پر معارف لیکچر دیا۔حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ کا دورہ آسٹریلیا: الفضل 27 ستمبر 1983) 25 ستمبر 1983ء کو حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نجی کا نوروزہ دورہ مکمل فرما کے آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ گئے مقامی جماعت کے احباب نے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔( الفضل 28 ستمبر 1983) 26 ستمبر 1983ء کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے بلیک ٹاؤن سڈنی میں جماعت احمدیہ کی مجوزہ مسجد کی جگہ کا دورہ فرمایا اور پر سوز اجتماعی دعا کروائی اسی روز حضور انور رحمہ اللہ تعالٰی نے ٹیلی فون پر ریڈیو آسٹریلیا کے نمائندے کو ایک مختصر انٹرویو بھی دیا۔(الفضل یکم اکتوبر 1983) 30 ستمبر کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے آسٹریلیا میں خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کے ایک اور رخشندہ نشان کے طور پر احمد یہ مسجد اور احمد یہ مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا اس طرح جمعۃ المبارک کی مبارک گھڑی میں مسجد بیت الہدی کی تعمیر 283