مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 279 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 279

اللہ تعالیٰ نے ایک مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔20 نومبر کو حضور انور رحمہ اللہ تعالی اندرون سندھ کا دورہ مکمل فرمانے کے بعد کراچی تشریف لے گئے جہاں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مختصر قیام فرمایا اور مجالس عرفان بھی منعقد فرمائیں۔الفضل 29 نومبر 2 9 دسمبر 1966ء) حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے کراچی (سندھ) کو دوسرا دورہ 1980ء میں فرمایا اس دورہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے جام شورو میں مختصر قیام فرمایا اور خاص طور پر طلبا کو بیش قیمت نصائع سے نوازا۔علم کے ہر میدان خصوصاً سائنس اور ٹیکنالوجی میں نمایاں کامیابیوں کے حصول کی تلقین فرمائی جام شورو سے حضور انور رحمہ اللہ تعالی کم و بیش پونے دو سو کلو میٹر کا سفر کرنے کے بعد محمود آباد تشریف لے گئے۔حضرت خلیفة أسبح الثالث رحمہ اللہ تعالی کے سفر یورپ (Europe): (افضل 3 مارچ 1980 ء) 6 جولائی 1967ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے یورپ کا پہلا دورہ فرمایا اور لندن، گلاسگو، کوپن ہیگن (ڈنمارک)، اوسلو اور سٹاک ہالم کے مشنوں کا معائنہ فرمایا۔اس دوران حضرت خلیفۃ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مسجد نصرت جہاں کوپن ہیگن کا افتتاح بھی فرمایا اس دورہ کے دوران وانڈز ورتھ ٹاؤن ہال لندن میں امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ کے عنوان سے اک معرکۃ الآرا خطاب بھی فرمایا۔13 جولائی 1970 ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ دوسری مرتبہ سفر یورپ کے لئے روانہ ہوئے۔اسی دورہ کے دوران حضرت خلیفہ اُسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورک میں مسجد محمود کا افتتاح بھی فرمایا اسی طرح حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے انگلستان کے علاوہ مغربی جرمنی اور سپین کا بھی دورہ فرمایا۔1973 ء کو حضرت خلیفۃ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے یورپ کا تیسرا دورہ فرمایا۔اس دورے کا بنیادی مقصد یورپ میں تبلیغ اسلام اور قرآن کی وسیع پیمانے پر اشاعت کا عظیم منصوبہ تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس دورے کے دوران انگلستان، ہالینڈ، جرمنی، سوئٹزر لینڈ، اٹلی، سویڈن اور ڈنمارک کا دورہ بھی فرمایا۔1975ء میں حضرت خلیفہ اصبح الثالث رحمہ اللہ تعالٰی علاج کی غرض سے یورپ تشریف لے یورپ تشریف لے گئے اور انگلستان، مغربی جرمنی، ڈنمارک، ناروے، ہالینڈ اور سوئٹزر لینڈ کا دورہ بھی فرمایا۔اس دورہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے عید الفطر کی نماز پڑھائی امام وقت کے لندن میں نماز پڑھانے کا یہ پہلا موقع تھا۔1978ء میں جماعت احمدیہ کی طرف سے منعقدہ کسر صلیب کا نفرنس میں شرکت کے ارادے سے انفرنس میں شرکت کے ارادے سے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ لندن روانہ ہوئے اس کانفرنس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک نہایت معرکۃ الآرا خطاب بھی فرمایا۔1980ء کو حضرت خلیلیہ محی ال ضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے یورپ، امریکہ اور افریقہ کا دورہ فرمایا۔19اکتوبر 1980ء کو حضرت خلیفۃ أسبح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے ساڑھے سات سو سال بعد سپین میں پہلی مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا جو مسجد بشارت کے نام سے موسوم ہوئی۔اسی دورہ کے دوران حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی نے انگلستان میں پانچ نئے مشنوں کا افتتاح فرمایا۔شخص از حیات ناصر جلد 1۔صفحہ 384 تا409) 1970 ء میں حضرت خلیفہ مسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے مغربی افریقہ کا پہلا دورہ فرمایا مغربی افریقہ میں جماعت احمدیہ کے قیام کے بعد کسی بھی خلیفہ اسی کا یہ پہلا دورہ تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے نائیجیریا، غانا، آئیوری کوسٹ، 279