مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 590 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 590

پچیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر العلا ہو گا۔چھبیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ كَاَنَّ اللهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ کا مصداق ہوگا۔ستائیویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اس کا نزول بہت مبارک ہوگا۔اٹھائیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اس کا نزول جلال الہی کے ظہور کا موجب ہو گا۔انتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ نور ہو گا۔تیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ خدا کی رضامندی کے عطر سے ممسوح ہو گا۔اکتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ خدا اس میں اپنی روح ڈالے گا۔بتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گا۔تینتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ جلد جلد بڑھے گا۔چونتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا۔پینتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔چھتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ قومیں اس سے برکت پائیں گی۔سینتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا۔اڑتیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ دیر سے آنے والا ہوگا۔انتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ دور سے آنے والا ہوگا۔چالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فخر رسل ہو گا۔اکتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اس کی ظاہری برکتیں تمام زمین پر کی پھیلیں گی۔بیالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ اس کی باطنی برکتیں تمام زمین پر پھیلیں گی۔تینتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ یوسف کی طرح اس کے بڑے بھائی اس کی مخالفت کریں گے۔چوالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ بشیر الدولہ ہو گا۔پینتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ شادی خاں ہو گا۔چھیالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ عالم کباب ہو گا۔سینتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ حسن و احسان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نظیر ہو گا۔اڑتالیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ کلمتہ العزیز ہو گا۔انچاسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ کلمتہ اللہ خاں ہو گا۔پچاسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ ناصر الدین ہو گا۔اکیاونویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فاتح الدین ہو گا۔باونویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ بشیر ثانی ہو گا۔بشیر اول کی پیدائش اور وفات پر مخالفین کا شور و غوند: الموعود تقریر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ صفحہ 71 تا 75) پیشگوئی مصلح موعود 20 فروری 1886 ء کی اشاعت کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 22 / مارچ 1886ء کو ایک 590