مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 589 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 589

خدا کا سایہ اُس کے سر پر ہو گا۔وہ جلد جلد بڑھے گا۔اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قومیں اس سے برکت پائیں گی۔تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا۔وَكَانَ أَمْرًا مَقْضِيًّا۔“ 66 ریاض ہند امرتسر یکم مارچ 1886ء صفحہ 147 مندرجہ مجموعہ اشتہارات جلد 1 صفحه 95-96) پیشگوئی مصلح موعود کی باون علامات: یہ پیشگوئی بڑی تفصیلی ہے جس سے ظاہر ہے کہ آنے والا کئی قسم کی خصوصیات کا حامل ہو گا۔چنانچہ اگر اس پیشگوئی کا غور سے مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس پیشگوئی میں آنے والے موعود کی مندرجہ ذیل علامات بیان کی گئی ہیں: پہلی علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ قدرت کا نشان ہو گا۔دوسری علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ رحمت کا نشان ہو گا۔تیسری علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ قربت کا نشان ہو گا۔چوتھی علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فضل کا نشان ہو گا۔پانچویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ احسان کا نشان ہو گا۔چھٹی علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ صاحب شکوہ ہو گا۔ساتویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ صاحب عظمت ہو گا۔آٹھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ صاحب دولت ہو گا۔نویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مسیحی نفس ہو گا۔دسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔گیارھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ کالمۃ اللہ ہو گا۔بارھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت اور غیوری نے اسے اپنے کلمہ تمجید سے بھیجا ہو گا۔تیرھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ سخت ذہین ہوگا۔چودھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ سخت فہیم ہوگا۔پندرھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ دل کا حلیم ہوگا۔سولھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ علوم ظاہری سے پر کیا جائے گا۔سترھویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ علوم باطنی سے پر کیا جائے گا۔اٹھارویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا۔انیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ دو شنبہ کا اس کے ساتھ خاص تعلق ہو گا۔بیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ فرزند دلبند ہو گا۔اکیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ گرامی ارجمند ہو گا۔بائیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الا ول ہو گا۔تئیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الآخر ہو گا۔چوبیسویں علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ وہ مظہر الحق ہو گا۔589