مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 481 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 481

لئے ممکن ہوگا ہم ان کی درخواست پر بڑھا دیں گے اور ہم صفائی فیصلہ کے لئے پہلے سورۃ فاتحہ کی ایک تفسیر طیار کر کے اور چھاپ کر پیش کریں گے اور اس میں وہ تمام حقائق و معارف و خواص کلام الوہیت نه تفصیل بیان کریں گے جو سورۃ فاتحہ میں مندرج ہیں اور پادری صاحبوں کا یہ فرض ہو گا کہ توریت اور انجیل اور اپنی تمام کتابوں میں سے سورۃ فاتحہ کے مقابل پر حقائق اور معارف اور خواص کلام الوہیت جس سے مراد فوق العادة عجائبات ہیں جن کا بشری کلام میں پایا جانا ممکن نہیں پیش کر کے دکھلائیں اور اگر وہ ایسا مقابلہ کریں اور تین منصف غیر قوموں میں سے گہ دیں کہ وہ لطائف اور معارف اور خواص کلام الوہیت جو سورۃ فاتحہ میں ثابت ہوئے ہیں وہ ان کی پیش کردہ عبارتوں میں بھی ثابت ہیں تو ہم پانسو روپیہ روپیہ جو پہلے سے ان کے لئے ان کی اطمینان کی جگہ پر جمع کرایا جائے گا دے دیں گے۔“ (سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جواب روحانی خزائن جلد نمبر 12 صفحہ 360) حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عیسائیوں کو قبولیت دعا میں مقابلہ کا چینج: حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے عیسائیوں کو قبولیت دعا کا چیلنج دیتے ہوئے فرمایا: صرف اور صرف اسلام کا ہی خدا زندہ خدا ہے اور صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے زندہ رسول ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند جلیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زندہ خدا کے مظہر اور زندہ نشان ہیں اور ان کے جانشین کی حیثیت سے دعوت مقابلہ دیتا ہوں کہ اگر کسی عیسائی کو بھی دعوی ہے کہ اس کا خدا زندہ خدا ہے تو وہ میرے ساتھ قبولیت دعا میں مقابلہ کرے اور اگر وہ جیت جائے تو ایک گراں قدر انعام حاصل کرے۔“ حیات ناصر جلد نمبر 1 صفحہ 474 ، 475) مسیح محمدی کے خلیفہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دیئے گئے دعا کے اس چیلنج کو موسوی مسیح کے کسی بھی پیروکار کو قبول کرنے کی جرات تک نہ ہوئی۔حضرت خلیلة المسح الرابع رحمہ اللہ کا اس صدی سے پہلے مسیح کو آسمان سے اتار نے اور دجال کا گدھا پیدا کرنے کا چیلنج: امت محمدیہ کے مسائل کا اصل حل تو مسیح کے نازل ہونے میں ہے اور ان کے ذریعہ مسلمانوں کو عالمی غلبہ نصیب ہو گا اس صدی کے گزرنے میں چند سال باقی ہیں میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ تم سب مل کر اگر کسی طرح مسیح کو اتار دو صدی سے پہلے پہلے تو تم میں سے ہر ایک کو کروڑ روپیہ دوں گا۔سب مولویوں کو دوبارہ چینج دیتا ہوں جو یہ دعوئی کر دے کہ میری کوشش سے اترا ہے میں بغیر بحث کئے اس کی بات مان جاؤں گا اور ایک ایک کروڑ کی تھیلی ہر ایک کو پہنچائی جائے گی۔“ مزید فرمایا: 481