مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 405 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 405

ہے کے بعد تاریخ احمدیت سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ اگلے چند سال جو صدی پورا ہونے سے قبل باقی رہ گئے ہیں وہ ہمارے لیے بڑی ہی اہمیت کے مالک ہیں۔اس عرصہ میں ہماری طرف سے اس قدر کوشش اور اللہ کے حضور اس قدر دعائیں ہو جانی چاہئیں کہ اس کی رحمتیں ہماری تدابیر کو کامیاب کرنے والی بن جائیں اور پھر جب ہم یہ صدی ختم کریں اور صد سالہ جشن منائیں تو اس وقت دنیا کے حالات ایسے ہوں جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا منشا کہ یہ جماعت اس کے حضور قربانیاں پیش کر کے غلبہ اسلام کے ایسے سامان پیدا کردے۔اسی کے فضل اور اسی کی دی ہوئی عقل سے اور فہم سے اور اسی کے سمجھائے ہوئے منصوبوں کے نتیجہ میں دنیا کہ وہ لوگ بھی جنہیں اس وقت اسلام سے دلچسپی نہیں ہے وہ بھی یہ سمجھنے لگیں کہ اب اسلام کے آخری اور کامل غلبہ میں کو ئی شک باقی نہیں رہ گیا۔یہ سپریم ایفرٹ (Supreme Effort) یعنی انتہائی کوشش جو آج کا دن اور آج کا سال ہم سے مطالبہ کرتا ہے۔اس آخری کوشش کے لئے ہمیں کچھ سوچنا ہے اور پھر سب نے مل کر بہت کچھ کرنا ہے۔یہ خیال کر کے کہ سولہ سال کے بعد جماعت احمدیہ کے قیام پر ایک سو سال پورے ہو جائیں گے یعنی حضرت مسیح موعود رضی اللہ عنہ کی بعثت پر، اس معنی میں کہ آپ نے جو پہلی نے جو پہلی بیعت لی اور صالحین اور مطہرین کی ایک چھوٹی سی جماعت بنائی تھی اس پر 23 مارچ 1989 ء کو پورے سو سال گزر جائیں گے۔“ صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبے کا روحانی پروگرام: (حیات ناصر جلد 1 - صفحہ 556 و557) حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبے کے اغراض و مقاصد پورا ہونے کے لئے جماعت کو سولہ سالوں کے لیے ایک روحانی پروگرام دیا جس کا خلاصہ درج ذیل ہے: * * * * * سورۃ فاتحہ سات بار روزانه رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرُنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِینَ۔گیارہ بار روزانه اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ گیاره مرتبہ روزانه اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبّى مِنْ كُلّ ذَنْبٍ وَّ أَتُوبُ إِلَيْهِ تینتیس بار روزانه سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ اَللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ تینتیس بار روزانه * * دو نفل بعد نماز ظہر بعد نمازعشا روزانہ ایک نفلی روزہ ہر ماہ تحریک کے ثمرات: صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ : (حیات ناصر جلد 1۔صفحہ 569 و570) صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبے کے لیے حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے اڑھائی کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے جماعت کے مخلصین کو دس کروڑ کے وعدے کرنے کی توفیق بخشی۔(حیات ناصر جلد 1 صفحہ 570) 405