مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 284
کے آغاز کے ساتھ ہی آسٹریلیا میں اسلام کی فتح کا نیا دور شروع ہو گیا۔( الفضل 2 اکتوبر 1983) 5اکتوبر 1983 ء کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی زیر صدارت جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی پہلی مجلس مشاورت ہوئی جس میں جماعت آسٹریلیا کے پندرہ نمائندے، مرکز سے دو اور انڈونیشیا اور نجی سے ایک ایک نمائندہ اور مولوی محمد حسین صاحب بطور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تربیت یافتہ بزرگ شامل ہوئے۔نماز مغرب و عشا کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ مجلس عرفان میں تشریف فرما ہوئے۔( افضل 6 اکتوبر 1983) 5اکتوبر کو بھی حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے دارالحکومت کینبرا کی آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس کے زیر اہتمام اسلام کی نمایاں خصوصیات پر ایک معرکۃ الآرا تقریر فرمائی۔بعد ازاں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے یہاں کے قابل دید مقامات دیکھے۔16 اکتوبر کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے آسٹریلین کونسل آف چرچ کی نمائندہ مس ماری کو کلے سے ملاقات فرمائی۔(الفضل8اکتوبر 1983) حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی سری لنکا آمد 8 اکتوبر کو حضور انور رحمہ اللہ تعالی آسٹریلیا کے نہایت کامیاب دورے کے بعد مع اہل قافلہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پہنچ گئے جہاں کولمبو کے جماعتی عہدیداران کے علاوہ جنوبی ہندوستان کی جماعتوں مدراس، کیرالہ اور حیدر آباد دکن کے بہت سے احباب نے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کا والہانہ استقبال کیا۔ان جماعتوں یعنی ہندوستان کی جماعتوں کے افراد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے لئے پہلے ہی کولمبو میں پہنچ گئے تھے۔(الفضل 11 اکتوبر 1983ء) حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ 14 اکتوبر 1983ء کو مشرق بعید کے چار ملکوں کا نہایت کامیاب دورہ فرمانے کے بعد بخیر و عافیت مرکز سلسلہ واپس تشریف لے آئے۔حضرت خلیة امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کا دورہ امریکہ و کینیڈا: اکتوبر نومبر 1987 ء کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے امریکہ و کینیڈا کا دو ماہ کا دورہ فرمایا۔17 اکتوبر 1987ء کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے واشنگٹن میں ایک استقبالیہ میں شرکت فرمائی۔کولمبیا کے میئر نے اس دن کو حضرت مرزا طاہر احمد کا دن قرار دیا۔9 اکتوبر کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے واشنگٹن میں جماعت کے نئے مرکز اور بیت الذکر کا سنگ بنیاد رکھا۔130اکتوبر کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے پورٹ لینڈ امریکہ میں مسجد بیت رضوان کا افتتاح فرمایا۔اس دورہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے امریکہ میں کل تین بیوت الذکر کا افتتاح اور پانچ کا سنگ بنیاد رکھا۔حضرت خلیلة مسح الرابع رحمہ اللہ تعالی کا دورہ مغربی افریقہ: الفضل 11 جون 2003 ء ) جنوری فروری 1988ء کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مغربی افریقہ کا دورہ فرمایا جس میں حضور گیمبیا، سیرالیون، لائبیریا، 284