مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 281
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا سفر لاہور: 13 جنوری 1983ء کو بعد نماز عصر سوا چار بجے سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی معہ حضرت بیگم صاحبہ چند دن کے لئے لاہور تشریف لے گئے۔مسند خافت پر متمکن ہونے کے بعد اندرون ملک حضور رحمہ اللہ تعالٰی کا یہ پہلا تربیتی دورہ تھا۔روانگی سے قبل حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اجتماعی دعا کروائی ٹھیک چھ بجے حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ شیخوپورہ پہنچے اور مکرم چودھری انور حسین صاحب کی کوٹھی پر تشریف لے گئے جہاں بہت سے لوگ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے استقبال کے لئے موجود تھے اور ایک سوال جواب کی مجلس منعقد ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی آٹھ بجے سب مع قافلہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ لاہور کے لئے روانہ ہوئے اور نو بجے سے چند منٹ قبل ہی مکرم چودھری حمید نصر اللہ صاحب کی کوٹھی واقعہ لاہور چھاؤنی میں پہنچ گئے۔14 جنوری کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مسجد احمد یہ دارالذکر لاہور میں نماز جمعہ ادا کی۔اس سے قبل ایک گھنٹہ تک حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے نہایت پر معارف خطاب فرمایا۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے مختلف کالجوں کے پچاس کے لگ بھگ طلبا کو شرف ملاقات بخشا اور ان کے مختلف سوالات کے نہایت مدلل جواب ارشار فرمائے۔15 جنوری کو چار بجے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے لاہور ہلٹن ہوٹل کے عظیم الشان ہال میں جماعت احمد یہ لاہور کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت فرمائی۔15 جنوری سے جاری مجالس سوال و جواب کا سلسلہ 18 جنوری تک جاری رہا۔19 جنوری کو اجتماعی دعا کے بعد قریباً سوا چار بجے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ معہ حضرت سیدہ بیگم صاحبہ لاہور سے روانہ ہوئے اور خدا کے فضل سے اڑھائی گھنٹے کے سفر کے بعد حضور بخریت و عافیت ربوہ واپس تشریف لے آئے۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کے دورہ ہائے سندھ: (الفضل 6-7 فروری 1983ء) فروری 1983 ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کراچی تشریف لے گئے اپنے اس سفر کے دوسرے مرحلے میں حضور انور رحمہ اللہ تعالی 20 فروری 1983 ء کو اندرون سندھ کی جماعتوں کے دورے پر روانہ ہوئے اپنے اس دورہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ میر پور خاص اور ناصر آباد کا بھی دورہ فرمایا۔اپنے اس دورہ میں حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے کئی ایک پر معارف لیکچر ارشاد فرمائے اور مجالس عرفان منعقد فرمائیں۔افضل 15 فروری 1984ء) ستمبر 1983ء کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ ایک بار پھر ناصر آباد میر پور خاص اور حیدر آباد تشریف لے گئے۔(الفضل 29 ستمبر 1983 ء) 13 فروری 1984ء کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ عازم سندھ ہوئے اور ناصر آباد، میر پور خاص اور کراچی کی جماعتوں کو شرف استقبال نصیب ہوا۔میر پور خاص میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اُمرائے اضلاع، قائدین، مربیان کرام اور صدرانِ جماعت سے خطاب فرمایا، مجالس عرفان منعقد فرمائیں، 17 فروری 1984ء کو حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ ناصر آباد میں ارشاد فرمایا اور 20 فروری کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ ناصر آباد سے کراچی کے لئے تشریف لے گئے۔281