مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 252 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 252

سے محروم ہیں آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے باوجود اتنی عمر گزر جانے کے بھی اولاد کی نعمت سے نوازے اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ بظاہر میں عمر کے ایسے دور میں داخل ہو چکی ہوں کہ اولاد کا ہونا ناممکن نظر آتا ہے میں نے اس کے لئے دعا شروع کی اور اللہ تعالیٰ نے میری دعاؤں کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے شادی کے 40 سال بعد اس کو لڑکا عطا فرمایا۔الفضل 27 جولائی 1971 صفحہ 3 ) 66 حضرت امام جماعت الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں: ”ربوہ میں مجھے ایک شخص کا خط ملا کہ اس کے دو عزیزوں کو سزائے موت کا فیصلہ ہوا ہے اور اصل مجرم تو بچ گیا لیکن ہم جو مجرم نہیں انہیں سزا مل رہی ہے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے بظاہر بچنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔اب ہم رحم کی اپیل کر رہے ہیں آپ ہمارے لئے دعا کریں میں انہیں لکھا کہ میں دعا کروں گا خدا تعالیٰ بڑا ہی قادر اور رحیم ہے اس کے ہاں کوئی بات انہونی مایوس نہ ہوں۔چند دنوں کے بعد مجھے ان کا خط ملا کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے عدالت نے انہیں اس جرم سے بری الذمہ قرار دیا ہے۔“ نہیں الفضل 31 اکتوبر 1967 ءصفحہ 3 ) فرینکفورٹ جرمنی کے ایک دوست کے ہاں پچھلے دس سال سے کوئی اولاد نہ تھی ڈاکٹروں نے یہ تشخیص کی کہ Uterus کے منہ پر کینسر کے آثار ہیں جس کے لئے اپریشن ضروری ہے مکرم خالد صاحب نے حضرت صاحب کی خدمت میں دعا اور آپریشن کی اجازت کے لئے لکھا آپ نے فرمایا آپریشن ہرگز نہ کرائیں اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا۔وہاں کے چوٹی کے ڈاکٹروں نے کہہ دیا کہ بچہ پیدا ہونے کی 99 کوئی امید نہیں اور آپریشن کے نتیجہ میں جو ایک فیصد امید ہے وہ بھی جاتی رہے گی لیکن خدا کی قدرت دیکھیں کہ حضرت صاحب کی دعا سے ان کے ہاں بچی نے جنم لیا اور آپ نے اس بچی کا نام ”خولہ“ تجویز فرمایا۔عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم: دو حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: الفضل 25 جون 1971 ء صفحہ 2 ) صلى الله پیارے نبی ہمیشہ درود بھیجتے رہو۔خدا تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس نبی اکرم پر ہر آن اور ہر لحظه درود اور سلام بھیج رہے ہیں۔مظہر صفات الہیہ اور فرشتہ صفت بنو اور نبی پر ہمیشہ درود بھیجتے رہو تا اس کی برکت سے ہماری زبانوں سے حکمت و معرفت کی نہریں جاری ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: " جو اللہ تعالیٰ کا فیض اور فضل حاصل کر نا چاہتا ہے اس کو لازم ہے کہ وہ کثرت سے درود پڑھے تا کہ اس فیض میں حرکت پیدا ہو۔“ (حیات ناصر۔صفحہ 310 ) کالج کے زمانہ میں جب کہ آپ کا قیام تعلیم الاسلام کا لج ربوہ میں پرنسپل کی کوٹھی میں تھا اور قریب ہی سپرنٹنڈنٹ ہوٹل چودھری محمد علی صاحب رہتے تھے۔راجہ غالب احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ وہ جب 1963ء 1964ء میں ائیر فورس چھوڑ کر 252