مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 193
سال کچھ کا کہنا ہے کہ تین نسلیں لیکن کچھ کہتے ہیں کہ اس کا عرصہ دنیا کی پیدائش سے یا نوح کے زمانے سے لے کر اب تک کے زمانے تک کا ہو گا کچھ دوسرے کہتے ہیں کہ مسیح کی (روحانی ) بادشاہت ہزاروں سال تک لمبی ہو گی کیونکہ جب کوئی اچھی حکومت قائم ہوتی ہے تو وہ جلدی ختم نہیں ہوتی۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب وہ (یعنی مسیح) فوت ہو جائے گا تو اس کی (روحانی) سلطنت اس کے بیٹے اور پوتے میں منتقل ہو جائے گی۔اس رائے کے ثبوت میں یسعیاہ باب 42 آیت 4 کو پیش کیا جاتا ہے جس میں کہا گیا ہے وہ ماند نہ ہوگا اور ہمت نہ ہارے گا جب تک کہ وہ دنیا میں عدل کو قائم نہ کرلے۔مجدد ساسانِ اوّل کی پیش گوئی: ہے۔زرتشتی مذہب کے صحیفہ دساتیر میں دین زرتشت کے مجدد ساسانِ اوّل کی درج کردہ ایک پیش گوئی درج کی جاتی اس پیش گوئی کے اصل الفاظ تو پہلوی زبان میں ہیں جسے زرتشتی اصحاب نے فارسی زبان میں ڈھالا ہے۔چنانچہ فارسی میں اس پیش گوئی کے الفاظ درج ذیل ہیں: چوں ہزار سال تازی آئین را گزر د چناں شود آن آئین از جدائی ہا کہ اگر بائیں گر نمائند نداندش۔۔۔۔در افتد در هم و کنند خاک پرستی و روز بروز جدائی و دشمنی در آنها افزون شود۔پس شمایا بید خوبی را گر ماند یکدم از ہمیں خرج انگیزم از کسان تو و کے و آئین و آب تو به تو رسانم و پیغمبری و پیشوائی از فرزندان تو برنگیرم 66 (سفر نگ دساتیر صفحه 190) ترجمہ: ” پھر ایک عرصہ بعد ان کی آپس میں خانہ جنگی شروع ہو گی اور خاک پرستی شروع کر دیں گے (جیسے شیعہ اصحاب کربلا کی مٹی کی ٹکیہ سامنے رکھ کر نماز پڑھتے ہیں اور اس پر سجدہ کرتے ہیں اور دوسرے لوگ قبر پرستی کرتے ہیں) اور روز بروز ان میں دشمنی اور جدائی بڑھتی چلی جائے گی۔پس تمہیں اس سے فائدہ پہنچے گا۔اور اگر زمانہ میں ایک روز بھی باقی ہو گا تو کسی کو تیرے فرزندوں (فارسی الاصل) میں سے کھڑا کروں گا جو تیری عزت و آبرو کو قائم کرے گا اور پیغمبری اور سرداری تیرے فرزندوں سے نہیں اٹھاؤں گا۔“ (موعود اقوام عالم از مولانا عبدالرحمن مبشر صفحه 21-20) امام مہدی کی خلافت امن سے قائم ہو گی: عَنْ أَبِي سَعِيدِ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم مِنَّا الْمَهْدِي فَامَّا الْقَائِمِ فَيَأْتِيْهِ الْخِلَافَةُ وَ لَمْ يُهْرَقُ فِيهَا مَحْجَةٌ مِّنْ دَمٍ۔(ناسخ التورایخ صفحہ 186-185 جلد 1 کتاب احوال) ترجمہ: حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا کہ مہدی ہم سے ہے۔پس قائم (مہدی) کو خلافت ملے گی اور ایک چلو بھر خون تک اس کے قائم کرنے کی خاطر نہیں بہایا جائے گا۔حضرت بابا گورو نانک رحمتہ اللہ علیہ کی پیش گوئی: حضرت گورو بابا نانک پورے گرو یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی فرمانے کے بعد آپ علیہ السلام کے بعد آنے والے دائی خلافت کی پیشگوئی ان الفاظ میں بیان فرمائی: 193