مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 171
وَيَمْلِكُ الشَّامَ بِلَا قِتَالِ شمس المعارف الكبرى از شیخ ابو العباس احمد بن علی بونی مصری کامل چار حصے۔صفحہ 417 دارالاشاعت اردو بازار کراچی) ترجمہ: مسیح موعود اور ایک عربی النسل انسان کے بعد محمود ظاہر ہو گا جو ملک شام کو کسی (مادی) جنگ کے بغیر فتح کرے گا۔حضرت مولوی محمد پریل صاحب (سندھ) حضرت مولوی محمد پریل صاحب (سندھ) بیان کرتے ہیں: ” 1914ء میں حضرت خلیفۃ ابیح الاول رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو اس وقت مولوی محمد علی صاحب اور حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے اشتہارات پہنچے۔مولوی محمد علی صاحب کا ٹریکٹ پڑھ کر بڑا صدمہ ہوا اور انہیں تفکرات میں تھوڑی سی غنودگی ہوئی تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ میرے سکول میں ہیڈ ماسٹر ہو کر آئے ہیں تو اب مجھ کو کسی کا کوئی ڈر نہیں۔میں پھر بیدار ہوا تو مجھے حضرت اقدس کے خلیفہ برحق ہونے کا کامل یقین ہو گیا۔“ بشارات رحمانیہ جلد 1 صفحہ 258 از مولانا عبدالرحمن مبشر صاحب) ابن مسعود خلیفہ ہو گیا ہے: جناب چودھری غلام رسول صاحب چک 99 شمالی سرگودھا بیان کرتے ہیں: میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے مندرجہ ذیل خواب اسی طرح دیکھا ہے۔ہم ابھی گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ میں ہی تھے اور ابھی حضرت خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ زندہ تھے کہ میں نے خواب دیکھا کہ میں احمد یہ چوک قادیان میں کھڑا ہوں اور اردگرد کی دُکانیں سناروں کی معلوم ہوتی ہیں اور دکانوں میں چاندی کے بہت سے تیار شدہ زیورات پڑے ہیں اور کچھ تیار کئے جا رہے ہیں اور کچھ سونے کے زیورات بھی ہیں ان میں سنار مسمی رمضان ہے جو کہ ہمارا واقف ہے کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت خلیفۃ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ ایک جانب سے آنکلے ہیں۔(اس وقت ہم حضرت صاحب کو میاں صاحب کہا کرتے تھے) کہ کسی نے ہاتھ سے میاں صاحب کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ ابن مسعود خلیفہ ہو گیا ہے۔گویا خواب میں حضرت خلیفۃ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کو ابن مسعود بتایا گیا ہے۔(حضرت ابن مسعود جن کا نام عبداللہ ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جلیل القدر صحابی ہیں۔“ کتبہ چودھری سلطان احمد صاحب ابن چودھری غلام رسول صاحب سیکرٹری جماعت احمد یہ چک 99 شمالی سرگودھا) (بشارات رحمانیہ جلد 1 صفحہ 251 از مولانا عبدالرحمن مبشر صاحب) حضرت علامہ مولانا مولوی غلام رسول صاحب فاضل راجیکی رضی اللہ عنہ: طلوع بدرِ کامل: 171