خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 82 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 82

ΔΙ پر بے انتہا فضلوں کی بارشیں برسا دی تھیں ، میں یہ کامل یقین رکھتا ہوں کہ اس احرار موومنٹ کے نتیجہ میں بھی اتنی عظیم الشان رحمتیں اللہ تعالیٰ کی جماعت پر نازل ہوں گی جن کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔وہ جماعت آج کچھ اور ہے جس کو احرار نے مٹانے کی کوشش کی تھی ، اس سے آج سینکڑوں گنا زیادہ طاقتور ہے جتنی اس وقت ۱۹۳۳ء و ۱۹۳۲ء میں تھی۔آج جس جماعت کو مٹانے کی یہ کوشش کر رہے ہیں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کل یہی جماعت سینکڑوں گنا اُبھرے گی اور چھوٹے چھوٹے ممالک و ہم بھی نہیں کر سکیں گے کہ ہم اکیلے اس جماعت کے او پر حملہ کرنے کا بھی خیال کر سکتے ہیں۔اگلی نسلیں جو مخالفتیں دیکھیں گی وہ بڑی بڑی حکومتوں کے اجتماع کی مخالفتیں ہوں گی۔۔۔۔یہ چھوٹی چھوٹی چند حکومتیں مل کر جن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے۔جو دنیا سے مانگ کر بلتی ہیں اور ہر چیز میں محتاجی رکھتی ہیں اور خدا نے جو تھوڑا بہت دیا ہے اس پر تکبر کا یہ عالم ہو گیا ہے کہ خدا کی جماعتوں سے ٹکر لینے کی سوچ رہی ہیں۔جماعت کی تقدیر میں یہ لکھا ہوا ہے کہ مشکل راستوں سے گزرے اور ترقیات کے بعد نئی ترقیات کی منازل میں داخل ہو۔یہ مشکلات ہی ہیں جو جماعت کی زندگی کا سامان مہیا کرتی ہیں۔اس مخالفت کے بعد جو وسیع پیمانے پر مجھے مخالفت نظر آرہی ہے وہ ایک دو حکومتوں کا قصہ نہیں ، اس میں بڑی بڑی حکومتیں مل کر جماعت کو مٹانے کی سازشیں کریں گی اور جتنی بڑی سازشیں ہوں گی اتنی ہی بڑی ناکامی اُن کے مقدر میں بھی لکھ دی جائے گی۔مجھ سے پہلے خلفاء نے آئندہ آنے والے خلفاء کو حوصلہ دیا تھا اور کہا تھا کہ تم خدا پر توکل رکھنا اور کسی مخالفت کا خوف نہیں کھانا۔میں آئندہ آنے