خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 423
۴۱۹ ▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬ بعض اور اعتراض حضرت خلیفہ المسیح اشانی تحریر فرماتے ہیں: بعض لوگ کہتے ہیں کہ خلیفہ نے انجمن کا حق غصب کر لیا۔پھر کہتے ہیں کہ یہ لوگ شیعہ ہیں۔میں جب ان باتوں کو سنتا ہوں تو مجھے افسوس آتا ہے کہ ان لوگوں کو کیا ہو گیا۔کہتے ہیں کہ بیٹے کو خلافت کیوں مل گئی ؟ میں حیران ہوں کہ کیا کسی ولی یا نبی کا بیٹا ہونا ایسا نا قابل عفو جرم ہے کہ اس کو کوئی حصہ خدا کے فضل سے نہ ملے اور کوئی عہدہ وہ نہ پائے؟ اگر یہ درست ہے تو پھر نعوذ باللہ کی ولی یا نبی کا بیٹا ہونا تو ایک لعنت ہوئی برکت نہ ہوئی۔پھر انبیاء علیہم السلام اولاد کی خواہش یونہی کرتے تھے اور آنحضرت سلم نے مسیح موعود کی اولاد کی پیشگوئی نعوذ باللہ لغو کی۔اور خدا تعالیٰ نے مسیح موعودؓ سے جو وعدے کئے وہ برکت کے وعدے نہ تھے(نعوذ باللہ من ڈلک) اور اگر یہ پیر پرستی ہے کہ کوئی بیٹا وارث ہو تو پھر اس کے معنے یہ ہوئے کہ پیر کی اولا دکو ذلیل کیا جائے تا کہ پیر پرستی کا الزام نہ آئے۔پھر احترام اور عزت و تکریم کے دعاوی کس حد تک درست سمجھے جائیں۔میں تمہیں کھول کر کہتا ہوں کہ میرے دل میں یہ خواہش نہ تھی اور کبھی نہ تھی۔پھر اگر تم نے مجھے گندہ سمجھ کر میری بیعت کی ہے تو یا درکھو کہ تم ضرور پیر پرست ہو۔لیکن اگر خدا تعالیٰ نے تمہیں پکڑ کر جھکا دیا ہے تو پھر کسی کو کیا؟ یہ کہنا کہ میں نے انجمن کا حق غصب کر لیا ہے بہت بڑا بول ہے۔کیا تم کو معلوم نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ