خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 349 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 349

۳۴۵ ☆☆ خلیفہ وقت پر ایک اعتراض یہ بھی کیا جاتا ہے کہ وہ بیعتوں کی تعداد کے غلط اعلان کرتا ہے۔مثلاً یہ کہ گزشتہ سالوں میں کسی ملک میں ہر سال جتنی بیعتوں کا جو اعلان کیا جاتا ہے اگر ان کے پیش نظر اس ملک کی آبادی کا جائزہ لیا جائے تو ہر تیسرا، چوتھا یا پانچواں فرد احمدی نظر آنا چاہئے۔وغیرہ وغیرہ۔ایک سرسری اور خیالی جائزہ کے مطابق بظاہر یہ اعتراض ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جس کے مطابق جماعتوں کی طرف سے شمار کردہ اور خلیفہ اسیح کی طرف سے اعلان کردہ بیعتوں کی تعداد بظاہر غیر حقیقی معلوم ہوتی ہے۔لیکن اس جائزہ کو اگر بیعتوں کی تعداد اور شمار کا حقیقت افروز جائزہ لیا جائے تو یہ اعتراض بے حقیقت ثابت ہوتا ہے۔جماعت احمدیہ میں گزشتہ ایک سو سال سے مسلسل اور ہر روز داخلہ کا سلسلہ جاری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق ہر قوم اس چشمہ کی طرف لپکتی ہے۔جماعت کی مقبول دعوت و تبلیغ کے نتیجہ میں گزشتہ تقریباً ایک سوسال میں دنیا کے دوسو کے لگ بھگ ممالک میں جماعت احمد یہ اپنے نظام کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔بعض سالوں میں اس تبلیغی جد و جہد میں ایک خاص حکمت عملی کے باعث سرعت پیدا ہوئی جس کی وجہ سے بعض ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں بیعتیں ہوئیں۔ان بیعتوں کے ساتھ مساجد، علاقے ، مشن ہاؤسز ،سکول و ہسپتالوں وغیرہ میں بھی خاطر خواہ اضافے ہوئے۔چار دانگ عالم میں جماعت احمدیہ کی ایک عمومی ترقی نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس نمایاں ترقی میں ایک حد تک جماعت میں داخل ہونے والے ان نو مبائعین کا بھی حصہ ہے جو گزشتہ پندرہ بیس سالوں میں جماعت احمدیہ میں داخل ہوئے ہیں۔جہانتک بیعتوں کی تعداد یا جماعت میں داخل ہونے والوں کے اعداد و شمار پر تنقید کا تعلق