خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 226
۱۲۲۳ ۱۲ نومبر ۱۹۵۸ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے آپ کو وقف جدید کی تنظیم کا ناظم ارشاد مقرر فرمایا۔آپ کی نگرانی میں اس تنظیم نے بڑی تیز رفتاری سے ترقی کی۔حضرت مصلح موعودؓ کی زندگی کے آخری سال میں اس تنظیم کا بجٹ ایک لاکھ ستر ہزار روپے تھا جو خلافت ثالثہ کے آخری سال میں بڑھ کر دس لاکھ پندرہ ہزار روپے تک پہنچ گیا۔نومبر ۱۹۲۰ء سے ۱۹۶۶ء تک آپ نائب صدر خدام الاحمد یہ رہے۔۱۹۹۰ء کے جلسہ سالانہ پر آپ نے پہلی مرتبہ اس عظیم اجتماع سے خطاب فرمایا۔اس کے بعد قریبا ہر سال ہی جلسہ سالانہ کے موقع پر خطاب فرماتے رہے۔لا19ء میں آپ افتاء کمیٹی کے ممبر مقرر ہوئے۔۱۹۶۶ء سے نومبر ۱۹۶۹ء تک مجلس خدام الاحمدیہ کے صدر رہے۔یکم جنوری ۱۹۷ء کوفضل عمر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔۱۹۷۴ء میں جماعت احمدیہ کے ایک نمائندہ پانچ رکنی وفد نے حضرت خلیفہ مسیح الثالث نو ر اللہ مرقدہ کی قیادت میں پاکستان اسمبلی کے سامنے جماعت احمدیہ کے موقف کی حقانیت کو دلائل و براہین سے واضح کیا۔آپ اس وفد کے رکن تھے۔یکم جنوری ۱۹۷۹ ء کو آپ صدر مجلس انصاراللہ مقرر ہوئے اور خلیفہ منتخب ہونے تک اس عہدہ پر فائز رہے۔۱۹۸۰ء میں آپ احمد یہ آرکیٹیکٹس اینڈ انجنیئر زایسوی ایشن کے سر پرست مقرر ہوئے۔