خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 85
۸۴ ذریعہ ہے۔حضرت خلیفہ المسح الاول کی بصیرت افروز نصائح لوح قلب پر نقش کرنے کے قابل ہیں۔آپ نے خلافت کے بارہ میں فرمایا: نیز فرمایا: اور فرمایا : یہی تمہارے لئے با برکت راہ ہے۔تم اس حبل اللہ کو اب مضبوط پکڑ لو۔یہ بھی خدا ہی کی رہتی ہے جس نے تمہارے متفرق اجزاء کو اکٹھا کر دیا ہے۔پس اسے مضبوط پکڑے رکھو“۔( بدر یکم فروری ۱۹۲۱ء) تم شکر کرو کہ ایک شخص کے ذریعہ تمہاری جماعت کا شیرازہ قائم ہے۔اتفاق بڑی نعمت ہے اور یہ مشکل سے حاصل ہوتا ہے۔یہ خدا کا فضل ہے کہ تم کو ایسا شخص دے دیا جو شیر از وحدت قائم رکھے جاتا ہے“۔(بدر ۲۴ / اگست ۱۹۱۱ء) میں تم کو نصیحت کرتا ہوں، پھر نصیحت کرتا ہوں، پھر نصیحت کرتا ہوں، پھر نصیحت کرتا ہوں، پھر نصیحت کرتا ہوں، پھر کرتا ہوں، پھر کرتا ہوں، پھر کرتا ہوں ، پھر پھر پھر کرتا ہوں کہ آپس کے تباغض و تحاسد کو دور کرو، یہ مجتہدانہ رنگ چھوڑ دو، جو مجھے نصیحت کرنے میں وقت خرچ کرنا ہے وہ دعا میں خرچ کرو اور اللہ سے فضل چاہو۔تمہارے واعظوں کا اثر مجھ بڑھے پر نہیں ہوگا۔ادب کو ملحوظ رکھ کر ہر ایک کام کرو۔اور یہ میں اپنی بڑائی کے لئے نہیں کہتا بلکہ تمہارے تمہارے ہی بھلے کے لئے کہتا ہوں۔۔۔یم کے گولے اور زلزلہ سے بھی زیادہ خوفناک یہ بات ہے کہ تم میں وحدت نہ ہو۔66 ( بدر ۲۱ /اکتوبر ۱۹۰۹ء)