خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page vi of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page vi

V عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ تَكُونُ النُّبُوَّةُ فِيْكُمْ مَا شَاءَ اللهُ أَنْ تَكُوْنَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُوْنُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ فَتَكُوْنُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُوْنَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَرْفَعَهَا - ثُمَّ تَكُوْنَ مُلْكًا عَاضًا فَيَكُوْنُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُوْنَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ يَكُوْنُ مُلكاً جَبْرِيَّةً فَتَكُوْنُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُوْنَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ 66 أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُوْنُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ - ثم سكت (مسند احمد بن حنبل مسند الكوفيين حدیث نعمان بن بشير و مشکوۃ المصابیح باب الانذار والتحذير ) ترجمہ : حضرت حذیفہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ تم میں بات اس وقت تک باقی رہے گی جب تک خدا تعالی چاہے گا۔پھر خدا تعالیٰ نبوت کو اٹھا لے گا اور پھر اس کے بعد نبوت کے طریق (منہاج ) پر خلافت ہوگی اور وہ اس وقت تک باقی رہے گی جب تک خدا تعالیٰ چاہے گا۔پھر خدا تعالیٰ خلافت کو اٹھالے گا۔پھر ایک کاٹنے ( قتل و غارت ) والی بادشاہت آئے گی اور وہ اس وقت تک باقی رہے گی جب تک خدا تعالی چاہے گا۔پھر ایک جور و جبر والی بادشاہت ہوگی اور وہ اس وقت تک باقی رہے گی جب تک خدا تعالیٰ چاہے گا۔اس کے بعد پھر خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہوگی۔پھر رسول اللہ تم خاموش ہو گئے۔